کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن و پائیدار حل نکلنے کی توقع ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگہ اراکین نے معاملے کو پرامن انداز میں حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس سلسلے میں وزیراعلی کی کوششوں کو سراہا۔
گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرکے فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا۔ علی امین گنڈا پور نے معاملے کے حل کے لئے صوبائی حکومت کو اپنا تعاون فراہم کرنے پر جرگہ اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جرگہ اراکین کو علاقے میں جا کر مذاکرات کرنے کے لئے درکار تمام سہولیات اور سپورٹ فراہم کرے گی۔
جرگہ اراکین میں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سنیٹر سجاد خان، سابق وفاقی وزیر جی جی گلاب جمال، سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سنیٹر عبدالرزاق اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔Nov 30, 2024 10:16 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کرم کے مسئلے کے حل کے لئے گرینڈ جرگے کے ذریعہ پرامن و پائیدار حل کرنے کی توقع خواتم کیخیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن و پائیدار حل نکلنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں میاں بیوی کی قتل: جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کی یہ میاں بیوی شادی کرنے کے وقت قتل کردیا گیاکراچی میں گولیوں کی فائرنگ کے ذریعے میاں بیوی کی قتل کردیا گیا، جس کا قتل انہوں نے جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کیا تھا۔
مزید پڑھ »
کرم میں تنازعہ کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ گنڈاپور کا سیز فائر کی اپیلخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں فریقین سے سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات تمام مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں اور پشتون روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے مسئلے کا پُرامن حل نکالیں گے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد کے ہسپتال میں بی بی سی کی ٹیم نے مظاہرین پر گولی چلائی گئی یہ معلومات تیروں کو پہچانائی ہیںپاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مظاہرین کی بے گناہ زندگی کے موت پر بی بی سی کی ٹیم نے معلومات جمع کی ہیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کارکنان پر برہم کہا: اگر قیادت نہیں کر سکتے تو لوگوں کو باہر نکلنے کا کیوں کہاپی ٹی آئی کے کارکنان پر مذمت کی گئی ہے کہ گرفتار کرنے کے آپریشن کے وقت قیادت نہیں کرنے کے باوجود لوگوں کو باہر نکالنے کا کہا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ کابینہ میں اسرائیل کے حامیوں کی تقرری پر امریکی مسلمان ناراضمسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بیان دینے والے ٹرمپ سے امن کے لیے کام کرنے کی توقع تھی لیکن انہوں نے شدید مایوس کیا۔
مزید پڑھ »