یاد نہیں کہ صحت کارڈ 2015 میں نواز شریف نے لانچ کیا تھا، آپ نے تو بھنگ کی فیکٹریاں لگائی تھیں: وزیراطلاعات پنجاب نے بیرسٹر سیف کو بھی جواب دیدیا
گنڈا پور کا تو حلیہ ہی ٹک ٹاکر والا ہے، مریم نواز سے متعلق تبصرے پرعظمیٰ بخاری کا جوابی واروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے تبصرے پر جوابی وار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تو حلیہ ہی وزیراعلیٰ والا نہیں بلکہ ٹک ٹاکروالا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنداپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کی کاپی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مریم نواز نے جو کہا اس پر عمل کیا، آپکو بھی روٹی سستی کرنے کا یاد کروایا۔ بیرسٹرسیف کومخاطب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کا صابن سلو ہے کیا؟ یاد نہیں کہ صحت کارڈ 2015 میں نواز شریف نے لانچ کیا تھا، آپ نے تو بھنگ کی فیکٹریاں لگائی تھیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپکی کارکردگی یہ ہے کہ آپ نے سوشل ویلفیئر کی عمارتوں پر قبضہ کر کے وہاں نشئی ٹھہرائے ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پختونخواپنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی ساری کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہے، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا: علی امین گنڈا پور
مزید پڑھ »
مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں: عظمیٰ بخاری کا دعویٰخدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب کی گفتگو
مزید پڑھ »
دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے، مریم نوازلاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے، پنجاب میں داخل ٹرکوں کا ڈیٹا
مزید پڑھ »
ٹرین کی چھت پر 400 کلومیٹر کا سفر، مسافر نے پولیس کو کیا بتایا؟غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت دلیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے، جو فتح پور کی تحصیل کے فیروز پور گاؤں کا رہنے والا ہے
مزید پڑھ »
میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا دیفیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کتنے روپے کا لان کا سوٹ پہنتی ہیں؟ عظمیٰ بخاری کا ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بڑی بہن ڈیزائنر ہیں جو انہیں کپڑے تجویز کرتی ہیں جب کہ وہ میک اپ وغیرہ سے متعلق بھی...
مزید پڑھ »