دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر فائرنگ کے بعد مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کو شائقین فلم نے فلموں میں بدمعاشوں سے نمٹتے، مظلوموں کی مدد کرتے اور ہر حال میں بہادری کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگا لیکن بالی ووڈ اسٹار حقیقی زندگی میں بھی بہت بہادر ہیں جس کا اظہار ان کے اپنی رہائشگاہ پر ہونے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد جاری پہلے ویڈیو پیغام سے ہوتا ہے۔
کسی کے گھر پر فائرنگ ہو تو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد اپنے اوسان کو بحال رکھا اور اپنے مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں مضبوط بننے کی تلقین کی ہے۔ اس وقت اگرچہ ان کے مداح اداکار کی سلامتی کے حوالے سے فکرمند ہیں مگر سلمان خان نے انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں موضوع کو بدل کر معاملے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار نے اس واقعے کے بعد پہلے ویڈیو پیغام میں اپنا ’فٹنس اکوائپمنٹس‘ کے برانڈ لانچ کا اعلان کرتے نظر آئے۔جس کو انہوں نے ’بینگ اسٹرانگ‘ کا نام دیا اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’اب میرے برانڈ کے فٹنس اکوائپمنٹس آپ سب کی دسترس میں ہیں اور اب سے آپ سب بھی مضبوط ہوجائیں‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو نئی دھمکی ملی گئیسلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے افراد کی شناخت ہوگئی
مزید پڑھ »
فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان نے کسے گھر آنے سے روک دیا؟بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد دوستوں اور اداکاروں کو گھر آنے سے منع کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
ہم لارنس بشنوئی کو ختم کردیں گے، سلمان خان کی بھارتی وزیر اعلیٰ سے ملاقاتسلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے
مزید پڑھ »
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ پر پوجا بھٹ کا ردعملبالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے پر اداکارہ پوجا بھٹ کا رد عمل سامنے آگیا۔ ممبئی میں اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی خبر سن کر پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں حکومت سے ممبئی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا، اپنے پیغام میں پوجا...
مزید پڑھ »
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، دھمکیوں کے بعد راکھی ساونت اور بھارتی سنگھ کے ...ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ فنکاراﺅں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور راکھی ساونت نے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد سلمان خان کو درپیش سکیورٹی خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ان کے مداح و خیر خواہ صدمے سے دو...
مزید پڑھ »
سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارجبالی ووڈ سپر اسٹار نے ممبئی میں اپنے بنگلے کی بالکونی سے ہاتھ لہراکر مداحوں کا استقبال کیا
مزید پڑھ »