سری لنکا نے دوسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے محتاط آغاز کیا گیا تاہم ایک اوور قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن 2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیااتوار کو پاکستان مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا
مزید پڑھ »
ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان نے بھارت کو ہرادیاآصف علی 55 اور محمد اخلاق 40 رنز بناکر نمایاں رہے
مزید پڑھ »
ہانگ کانگ سکسز: ناقابل شکست پاکستان سیمی فائنل میں، انڈیا کو متحدہ عرب امارات سے اپ سیٹ شکستہانگ کانگ سکسز کے دوران فہیم اشرف کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری طرف انڈیا کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک رن سے شکست ہوئی ہے اور یوں انڈین ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
ایشیا اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کا اختشام الحق چاندی کا تمغہ جیتا87 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیشیا کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختشام الحق کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھ »
اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعودملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی ہے
مزید پڑھ »
نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیاسویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو شکست دی
مزید پڑھ »