بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے ایک ڈیلیوری رائیڈر کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کر دیا۔
بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے ڈیلیوری رائیڈر کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کھانے کی کمپنی کا رائیڈر کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہن کر ڈیلیوری کے لیے جا رہا تھا۔ ہندوانتہا پسند تنظیم ہندو جاگرن منچ کے غنڈوں نے رائیڈر کا راستہ روک کر اس سے سوال اور جواب کیے اور دھمکی اں دیں۔ رائیڈر نے انتہاپسندوں کو بتایا کہ کمپنی نے یہ لباس پہننے کو کہا ہے جس پر ہندو انتہاپسند وں نے رائیڈر کو سانتا کلاز
کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کیا۔ انتہاپسندوں کی رائیڈر کو دھمکیاں دینے اور زبردستی سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتروانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے رائیڈر کے صبر اور برداشت کی تعریف کرتے ہوئے ہندو انتہاپسند تنظیم اور اس کے کارکنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتنظامیہ نے اب تک کسی ہندو پسند کے خلاف کارروائی نہیں کی
کرسمس ہندو انتہاپسند رائڈر سانتا کلاز دھمکی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے 9 پاکستانی وطن پہنچ گئےتمام افراد کو ایجنٹس نے باہر بھیجا تھا جنہیں مالیاتی جرائم پر مجبور کیا گیا
مزید پڑھ »
درگاہ اجمیر شریف کو مندر قرار دینے کی درخواست سماعت کیلیے منظوریہ درخواست انتہا پسند ہندو جماعت ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے دائر کی ہے
مزید پڑھ »
اترپردیش میں مدنی مسجد کا سروے: ہندو متکلمین کی شکایت پربھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہٹا میں سرकारी اداروں کی جانب سے ایک اور مسجد کا سروے کیا جا رہا ہے جس کے لیے انتہا پسند ہندو گروہوں نے شکایت کی ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل نے ناطقہ بند کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے غیر قانونی حربوں کی طرف سے قانون کو تیار کیا ہےاسرائیلی ریاست نے نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ناطقہ بند کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے غیر قانونی حربوں کی طرف سے قانون کو تیار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
دھوراجی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقتول پاک فوج کا جوان اور دو بچوں کا باپ تھاپولیس نے اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا ہے
مزید پڑھ »
مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑےسنگجانی پر احتجاج کی پیش کش کو قبول کیوں نہیں کیا گیا؟ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »