ہوائی جہاز سے نقد رقم کی بارش، شادی کی تقریبات
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز کے ذریعے دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کی جا رہی ہے حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دولہا کے گھر والوں نے دلہن کے گھر پر ہوائی جہاز سے نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شادی کی تقریبات میں دولہا کے گھر والوں کی جانب سے اکثر پیسے لٹائے جاتے ہیں اور اب سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دولہے کے والد نے مبینہ طور پر دلہن کے گھر پر نقد رقم لٹانے کے لیے ہوائی جہاز سے اس کے گھر پر نوٹوں کی بارش کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز کے ذریعے دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کی جا رہی ہے اور لوگوں کو فون پر ویڈیو ریکارڈ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے دولت کی نمائش بھی قرار دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آسمان سے نقدی پھینکنے کے بجائے اس رقم کو پسماندہ افراد کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا
شادی نقد رقم ہوائی جہاز حیدرآباد سوشل میڈیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہوائی جہاز سے نقد رقم کی بارش: شادی کی تقریب میں دولت کی نمائشدلہن کے گھر پر ہوائی جہاز سے نقد رقم کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیابھارتی بحری جہاز کراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا اور جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، پی ایم ایس اے
مزید پڑھ »
بارش نے پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ کا آغاز تاخیر سے کیاپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان Centurion میں SuperSport Park میں منعقد ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسری روز کی کھیل کا آغاز بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہوا۔
مزید پڑھ »
عوام سے وصول ٹیکسز کی رقم لاپروائی سے استعمال کی جا رہی ہے، پاکستان ٹیکس بارسرکاری وفود کے بیرونی دوروں پر ٹیکس دہندگان سے وصول شدہ رقم خرچ نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط
مزید پڑھ »
’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئےنہ صرف جنوبی بھارت کی فلموں میں بلکہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے
مزید پڑھ »
شکاگو ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملیمنگل کی سہ پہر شکاگو اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کے کہلوئی ایئرپورٹ اترنے کے بعد جہاز کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملی ہے۔ ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق لاش لینڈنگ گیئر پہیے کے ایک کمپارٹمنٹ میں موجود تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے ہی رسائی ممکن ہے۔ مرنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »