کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فرانس میں ایک چینی سیاح کی موت ہو گئی ہے۔ ایشیا سے باہر یہ اس بیماری سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے جبکہ چین نے مسلسل تیسرے دن وائرس سے متاثرہ کیسز میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
جنوری کے آخر میں فرانس کورونا وائرس کے کیس تصدیق کرنے والا پہلا یورپی ملک تھا جہاں اس وائرس کے 11 کیسز کی تصدیق کی گئی جسے سرکاری طور پر کوویڈ 19 کا نام دیا گیا ہے۔ چھ افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیِر علاج ہیں۔
اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ڈائمنڈ پرنسز نامی کروز شپ پر پھنسے ہوئے امریکیوں کو نکالنے کے لیے ایک جہاز جاپان بھیج رہا ہے۔ یہ کروز شپ جاپان کی بندرگاہ یوکوہاما میں قرنطینہ میں رکھی گئی ہے۔اس کوروز جہاز پر موجود 285 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو جہاز سے نکالنے پر غور کر رہا ہے۔
جاپان، تائیوان، گوام، فلپائن اور تھائی لینڈ سے انکار کے بعد ایم ایس ویسٹرڈم نامی یہ جہاز جمعرات کی صبح کمبوڈیا پہنچا تھا۔ڈائمنڈ پرنسز پر 3700 افراد سوار ہیں جن میں سے تقریباً 400 امریکی شہری ہیں 1،455 مسافروں اور 802 عملے پر معمول کی صحت کی جانچ کے دوران جہاز پر سوار ہونے کے معاملے میں کوئی معاملہ نہیں ملا۔.وزارتِ صحت نے متاثرہ شخص کو غیر ملکی بتایا تھا لیکن ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔
اس ہفتے کے آغاز میں نئے کیسز کی گنتی کے طریقہِ کار میں تبدیلی کے بعد، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن بعد میں اس میں کمی دیکھی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
ایشیا سے باہر کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت - World - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کا خوف: موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخکورونا وائرس کا خوف: موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ CoronaVirus Fear WorldBiggestMobileTechnologyFair Canceled GlobalConcerned MobileIndustry
مزید پڑھ »
چین میں کرونا وائرس سے مزید 116 ہلاکتیں، تعداد 1483 تک جا پہنچی
مزید پڑھ »