104 افراد کو بچالیا گیا، کشتی میں بیشترتارکین وطن کا تعلق مصر، شام، افغانستان اور پاکستان سے ہے: یونانی حکام
یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یونان کے پیپلوپونیز ریجن میں سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی لیبیا سےاٹلی کی طرف جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 79 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طورپر750 افراد سوار تھے، کشتی میں سوار افراد کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
یورپین ریسکیو سپورٹ چیریٹی نے کشتی میں 750 تارکین وطن جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے 400 افراد کے کشتی پر سوار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز اور نیوی کشتیاں، جہاز اور ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں تاہم تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتہیونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں79 تارکین وطن ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکڑوں لاپتا ہیں۔
مزید پڑھ »
نائجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی 100 افراد ہلاکزندہ بچنے والوں کی تلاش جاری11:07 PM, 13 Jun, 2023, بین الاقوامی, ابوجا: شمالی نائیجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی جس کے باعث تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق
مزید پڑھ »
نائجیریا: کشتی اُلٹنے سے 100 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاکابوجا: (ویب ڈیسک) شمالی نائیجیریا میں ایک شادی سے واپس آنے والی کشتی اُلٹ گئی جس کے باعث تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
نائجیریا میں شادی سے واپس آنیوالوں کی کشتی اُلٹ گئی، 100 افراد ہلاک - ایکسپریس اردوحادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا
مزید پڑھ »
کراچی میں ساحل کے قریب رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایتسردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔ biporjoy DailyJang
مزید پڑھ »