یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

پاکستان خبریں خبریں

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی

شام میں بشارالاسد کی دہائیوں سے جاری حکومت کے خاتمے کے بعد باغیوں کے حامیوں کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن منایا جا رہا ہے اور شام کے سفارت خانوں میں داخل ہونے کی کوش کی جا رہی ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی شامی باغیوں کے حامی شام کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور چھت پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کی چھت پر جھنڈا لہرا دیا۔ پولیس کی جانب سے ان افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی اور سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر 4 افراد کو حراست میں لے گیا لیکن عمارت کی چھت پر پرچم لہرانے دیا۔جشن میں شریک 59 سالہ شامی باشندہ علومپینٹ معروف نے بتایا کہ ہماری خوشی ناقابل بیان ہے، 55 سال کی خوف ناک ڈکٹیٹر شپ کا بالآخر خاتمہ ہوگیا ہے، آمر بھاگ گیا ہے اور عوام موجود ہیں۔

یونان کے مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مظاہرین نے سفارت خانے میں لگی ہوئی بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی لیکن پولیس کے سینئر افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شام؛ باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیاشام؛ باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیاشام کے علاقے حلب میں باغیوں نے حکومتی فورسز کو پسپا کردیا
مزید پڑھ »

شام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا، دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئےشام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا، دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئےمختلف شہروں پر باغیوں کے کنٹرول کے بعد شام میں موجود ایرانی اور روسی فورسز نے انخلاء شروع کردیا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »

شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیشامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیباغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے
مزید پڑھ »

شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نےعراق میں پناہ لے لیشامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نےعراق میں پناہ لے لیشامی باغیوں نے دمشق کے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضےکا دعوٰی بھی کیا ہے، سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نواز ملیشیا کے درجنوں رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے
مزید پڑھ »

اسرائیلی فوجی غزہ اور لبنان جنگ سے فرار اختیار کرنے لگےاسرائیلی فوجی غزہ اور لبنان جنگ سے فرار اختیار کرنے لگےایک سال قبل غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے آغاز میں فوج میں شامل ہونے کے لیے حامی بھرنے والے ریزرو فوجیوں کی شرح 100 فیصد تھی۔
مزید پڑھ »

شامی فوج نے سرحدی چوکیوں کو بھی خالی کردیا، اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخلشامی فوج نے سرحدی چوکیوں کو بھی خالی کردیا، اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخلشام میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنےکی کوشش کریں گے: اسرائیلی حکام
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:06:19