قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
پاکستانی آم کی دنیا بھر میں مانگ بہت زیادہ ہے، تاہم پھلوں کے بادشاہ کا پاکستان سے سب سے بڑا خریدار کون ملک ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان کے آموں کی برآمدات کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق برطانیہ پاکستانی آم وں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ آم، جو ’پھلوں کا بادشاہ‘ کہلاتا ہے، پاکستان
کی زرعی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف 6 ماہ میں پاکستانی آم خریدنے پر 17.97 ملین ڈالر (تقریباً چار ارب 98 کروڑ 60 لاکھ 98 ہزار 863 پاکستانی روپے) خرچ کیے ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ برطانیہ آم کے خریدار ممالک میں سرفہرست ہے۔ دیگر برآمدی ممالک میں متحدہ عرب امارات، عمان، جرمنی، کینیڈا، افغانستان، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں، جہاں پاکستانی آموں کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی آموں کے اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے، جو ملکی زراعت اور معیشت کے لیے خوش آئند ہے
پاکستانی آم برطانیہ برآمدات تجارت زراعت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغانستان روس سے آٹے کا سب سے بڑا خریدار بن گیاافغانستان نے 2022 میں روس سے آٹے کی درآمد میں دوگنا اضافہ کیا ہے اور اب روس کے آٹے کی درآمد میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 55 ارب روپے لاگت آئی ہے، پی اے اےنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبہ کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے
مزید پڑھ »
ٹک ٹاک کو مزید کچھ عرصے امریکا میں کام کرتے دینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کے حوالے سے اب تک کا سب سے زیادہ ٹھوس اشارہ تھا۔
مزید پڑھ »
پاکستانی وقت کے مطابق سب سے پہلے اور سب سے آخر میں 2025 کہاں شروع ہوگا؟کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوگا۔
مزید پڑھ »
ماہرین: پاکستان انفیکشنز کا سب سے بڑا مرکزپاکستان میں بڑھتے ہوئے مہلک امراض پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ، کولیرا اور دیگر امراض آلودہ پانی اور ناقص صفائی کی صورت حال کی وجہ سے پھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
ڈوپنگ: بھارت میں ایتھلیٹس کا سب سے بڑا مسئلہنیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کو بھارت میں ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈوپنگ سے اچھی پرفارمنس نہیں ملتی بلکہ یہ کھلاڑیوں کو مقابلے میں ناکام بناتی ہے۔
مزید پڑھ »