ایک اٹلی کے نوجوان دانیال کو ایک حادثے میں بائیں بازو کھو بیٹھا تھا۔ مختلف مصنوعی بازو نہ کامیاب رہے۔ فرانس میں ایک یونیورسٹی نے ایک ایسا مصنوعی ہاتھ تیار کیا جو خیال کی طاقت اور مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے کام کرتا ہے جو دانیال کے لیے ایک نیا زندگی کا آغاز ہوا ہے۔
یہ دو سال پہلے کی بات ہے، اٹلی کے شہر روم میں مقیم چونتیس سالہ دانیال ایک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس دلدوز حادثے میں نوجوان اپنے بائیں بازو کا زیادہ تر حصّہ کھو بیٹھا۔ اب بدقسمت نوجوان کئی روزمرہ کام انجام دیتے ہوئے دشواری محسوس کرنے لگا۔ اس نے مختلف اقسام کے مصنوعی بازو لگوائے مگر کوئی بھی کارگر ثابت نہیں ہو سکا۔ ان مصنوعی بازو ؤں کی انگلیاں گلاس نہیں پکڑ سکتی تھیں اور نہ ہی قلم تھام پاتیں۔ بس انھیں لگا کر دانیال یہ بات پوشیدہ رکھنے میں کامیاب ہو جاتا کہ اس کا بایاں بازو ہاتھ نہیں ہے۔ اس کی
زندگی پہلے کے مقابلے میں دشوار گذار ہو گئی۔ظاہر ہے، کوئی انسان اپنے ایک بازو سے محروم ہو جائے تو اسے مختلف کام کاج کرتے کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پچھلے ماہ آخرکار جدید ٹکنالوجی نے اسے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی تکالیف سے نجات دلوا دی۔ سائنس وٹکنالوجی کا سب سے بڑا کمال اور فائدہ یہی ہے کہ وہ انسان کے لیے زندگی گذارنے میں آسانیاں پیدا کر دیتی ہے۔ اب بھی ایک نئی ایجاد معذور اطالوی نوجوان کی مدد کرنے آ پہنچی اور اس کو جسمانی و ذہنی تکلیف سے چھٹکارا دلانے میں کامیاب رہی۔ ہوا یہ کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سانتا آنا اسکول آف ایڈوانسڈ سٹیذیز (Sant'Anna School of Advanced Studies) نامی ایک ممتاز یونیورسٹی واقع ہے۔ اس یونیورسٹی نے ایک ادارہ ،بائیوروبوٹیکس انسٹی ٹیوٹ آف دی سکولا سپرئیر سانتا آنا (BioRobotics Institute of the Scuola Superiore Sant'Anna) بنا رکھا ہے۔ اس کے ڈائرکٹر پروفیسر کرسچن کیپریانی (Christian Cipriani ) ہیں۔ نام سے عیاں ہے کہ اس ادارے میں معذور انسانوں کے لیے نت نئے مشینی اعضا کی تیاری کے لیے تحقیق وتجربات کیے جاتے ہیں۔ پروفیسر کرسچن کیپریانی نے مع اپنی ٹیم کے ایک ایسا مشینی ہاتھ (prosthetic hand) تیار کیا جو خیال کی طاقت اور مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس نئی ایجاد کا سب سے پہلا تجربہ دانیال پر ہی کیا گیا جو خوش قسمتی سے کامیاب رہا۔ یوں نہ صرف معذور نوجوان کو ایک کارآمد مصنوعی ہاتھ مل گیا بلکہ فرانسیسی موجدوں کی محنت بھی رنگ لائی اور انھیں اپنی شاندار کامیابی کی صورت تگ ودو کا عمدہ انعام بھی مل گیا۔ قابل رشک ہیں وہ لوگ جو اپنی توانائی اور وقت پریشانیوں میں گھرے انسانوں کی مدد کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں
سائنس ٹیکنالوجی امراض مصنوعی بازو اصلاحات اداکار کیپریانی فرانس روم اطالیہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوگل نے نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیاگوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے جیمنائی کے نئے ماڈل کو Agentic ٹیکنالوجی کا نیا عہد قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت میں خاندان کا قتل، بیٹے نے فیس بک لائیو پر لاشیں دکھائیںایک بھارتی نوجوان نے اپنے اہل خانہ کو قتل کر دیا اور فیس بک لائیو پر لاشیں دکھاتے ہوئے قتل کی وجہ بیان کی۔
مزید پڑھ »
کِلر وہیلز نے سر پر مردہ مچھلیوں کو ٹوپی کی طرح کیوں پہننا شروع کر دیا؟اس سمندری جاندار نے ایک بار پھر سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما دیا ہے۔
مزید پڑھ »
مثانے کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے نئی دوا کی آزمائشمحققین نے اس دوا کو مریضوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیا ہے
مزید پڑھ »
شائستہ لودھی نے وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ بتا دیاشائستہ لودھی نے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے تجربے سے ایک مفید مشورہ دیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی، پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارشپیر آباد میں تین دسمبر کو ایک پولیس مقابلے میں دو نوجوان ہلاک ہوئے جنہیں ڈکیت قرار دیا گیا تھا
مزید پڑھ »