چاہت فتح علی خان فرسٹ کلاس کرکٹر تھے، وہ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے
مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹر کو منفرد مشورے دیے ہیں۔
چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، کسی کو شاید معلوم ہوا نہ ہو کہ وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں ۔ چاہت فتح علی خان ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔برطانیہ میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکرگی کے حوالے سے بات کی۔
چاہت فتح علی خان نےکہا کہ ، امریکا سے ہار گئے، بنگلادیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بندکردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، جو بھی کریں خوشی سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیاچاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
مزید پڑھ »
اٹلی میں تارکینِ وطن کے مسائل: وہ اطالوی شہر جہاں نماز پڑھنا سیاسی مسئلہ ہےاطالوی قصبے مونفالکون کی میئر نے اپنے علاقے کے دو بڑے اسلامِک سینٹرز میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی اور کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
عالیہ کا پیرس فیشن ویک میں شاندار ڈیبیو، ایشوریا کے سرخ گاؤن نے میلہ لوٹ لیااداکاراؤں نے بیوٹی برانڈ لوریئل کی ایمبیسیڈرز کے طور پر اپنے منفرد انداز میں شرکت کی
مزید پڑھ »
'چاہت فتح جیسے لوگوں کو مشہور کرکے موسیقی کی بےعزتی کی جارہی ہے'بشریٰ انصاری بھی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے خلاف بول پڑیں
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے قرض کا حصول، پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض کی باضابطہ درخواست کر دیپاکستا ن کی درخواست پر بینک نے اصولی طور پر پاکستان کیلئے قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے: سرکاری ذرائع
مزید پڑھ »
فرانس سے 200 سال پُرانا بوتل بند پیغام دریافتماہرین کی ٹیم نے یہ پیغام ایک شیشی میں صفائی کے ساتھ بند پایا
مزید پڑھ »