اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے
ٹویٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے، مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے، خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئند ہے، عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا ہندوستان ہندتوستان میں تبدیل ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پر عیاں کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں پر امن اور رواداری پر مبنی معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیرخارجہ کا امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم'امریکی صدرنے جموں وکشمیرکوتصفیہ طلب تنازعہ تسلیم کیا' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکارنئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
مزید پڑھ »
مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکارمودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکار Congress Refuses Invitation Trump Dinner Reception INCIndia BJP4India PMOIndia IndiaToday IndianExpress timesofindia POTUS StateDept DeptofDefense USAO_SC
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے مودی کے سامنے پاکستان کی بات کیوں کیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پاکستان کے لئے کوئی منفی بات نہیں کہی۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک ساتھ مل کر انتہائی مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
نیب کا لیگی رہنماؤں کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہنیب کا لیگی رہنماؤں کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ NAB SC Against Bail SKhaqanAbbasi AhsanIqbal betterpakistan pmln_org president_pmln SupremeCourt
مزید پڑھ »