اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا...
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کینال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق ہے جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے القادر یونیورسٹی کے لیے دی گئی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’چند گواہان کو طویل جرح کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ان کی ساکھ کو متاثر نہیں کیا جا سکا اور ان کے بیانات میں تسلسل اور ہم آہنگی دیکھی گئی۔‘
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے نام پر پنجاب کے شہر جہلم میں واقع سینکڑوں کنال اراضی سے متعلق انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کیا تھا، نیب کے حکام اس سے قبل اختیارات کے مبینہ غلط استعمال اور برطانیہ سے موصول ہونے والے رقم کی وصولی کے عمل کی انکوائری کر رہے تھے۔یاد رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا...
فیصل ووڈا کے بقول اس معاملے پر اُس وقت وفاقی کابینہ میں موجود فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔ نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں چھ نومبر 2019 کو برطانیہ کے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ ڈیڈ سائن کی جبکہ رقم کی پہلی قسط 29 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آ چکی تھی جبکہ وفاقی کابینہ سے اس ڈیڈ کی منظوری تین دسمبر 2019 کو لی گئی اور وفاقی کابینہ کو یہ تک نہیں بتایا گیا تھا کہ پہلی قسط پاکستان پہنچ چکی ہے۔
اس ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان نے بطور وزیراعظم فیور دی جس کے بدلے میں ڈونیشن ملا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کو جو رقم موصول ہوئی وہ 190 ملین پاونڈ نہیں بلکہ 171 ملین پاؤنڈ تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخراحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی میں منشیات سپلائرز کو سزائے قیدراولپنڈی میں منشیات کے کیس میں تین منشیات سپلائرز کو عدالتوں نے 24 سال قید اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی دور میں 190 ملین پاؤنڈز کیس: بند لفافے میں کرپشن کی توثیقعطا تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میگا کرپشن کیس ہے جس میں حقائق بند لفافے میں بیان کیے گئے۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈاعمران خان سے کچھ۔ نہیں چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو پانی کا گلاس چاہیے تو آدھی رات کو بھی جاؤں گا، سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ملتویاحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا۔
مزید پڑھ »