انڈیا میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی مسلم رکن اسمبلی نے بطور وزیر حلف نہیں اٹھایا۔
9 جون کو نریندر مودی نے انڈیا کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالا تو اس کے بعد بننے والی کابینہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 71 وزرا شامل ہوئے۔
بی جے پی کے پہلے دو ادوار کے دوران ایک مسلم شخص کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور بنایا گیا تھا جب 2014 میں ڈاکٹر نجمہ کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور بنایا گیا تھا۔ راجیہ سبھا کی سابق رکن اسمبلی نجمہ اس وقت منی پور کی گورنر ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ’حالیہ برسوں میں مسلمانوں کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے۔ یہ ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ایک بھی مسلمان رکن اسمبلی نہیں ہے۔ کابینہ میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’پچھلی کانگریس حکومتوں میں ملک کی آبادی کے مختلف طبقات کو زیادہ نمائندگی دی گئی۔‘
بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا پہنچنے والے آخری مسلم ایم پی شاہنواز حسین تھے جو 2009 میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانگریس نے بھی کئی مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا اور 2014 میں پارٹی کے اندر مسلمانوں کی نمائندگی بھی کم ہوئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کی پارلیمنٹ سمیت ہر شعبے میں محدود نمائندگیگزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر قابض مودی سرکار نے بھارت کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی مسلمانوں کو نشانے پر ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
کپتان اور کوچ کا اعتماد اُٹھ گیا، اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ، پلیئنگ 11 فائنلبھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، وہ پریکٹس کے دوران تنہا کھٹرے رہے: ذرائع
مزید پڑھ »
مودی کی تقریبِ حلف برداری؛ کن کن سربراہان مملکت نے شرکت سے معذرت کرلیمودی کی جوڑ توڑ کی حکومت کی کابینہ کے نام بھی سامنے آگئے
مزید پڑھ »
پراکسی کہہ کرمیری ساکھ مجروح کی گئی: سینیٹر فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نہ کسی کی تذلیل کی اور نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، اپنی تقریر کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔
مزید پڑھ »
جنوبی افریقا الیکشن؛ پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی30 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت کو الیکشن میں اکثریت نہ مل سکی
مزید پڑھ »
بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمانریاست کے لبادے میں کسی کو غدار کہنے کی کوشش نہ کرو جو بھی ہوگا تمہاری وجہ سے ہوگا، سربراہ جے یو آئی (ف)
مزید پڑھ »