عالمی سطح پر 2024میں60 صحافیوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔
دُنیا بھر کی صحافت میں AFPکو معتبر مقام حاصل ہے ۔ اِس عالمی خبر رساں ایجنسی کے اعتبار کا یہ عالم ہے کہ پچھلے189برسوں سے یہ ادارہ مسلسل مستند خبریں دُنیا کی نذر کررہا ہے ۔ اِس کا ہیڈ کوارٹر پیرس میں ہے ۔کہا جاتا ہے کہ دُنیا میں ڈھائی ہزار کے قریب صحافی اِس ادارے سے وابستہ ہیں ۔اے ایف پی سے جُڑے کئی صحافیوں کو دُنیا کے کئی پُروقار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
مذکورہ بالا گراف کو دیکھا جائے تو یہ المناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ سال2024کے دوران صحافیوں کے قتل کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ پاکستان دوسرے نمبر پر آیا ہے ۔ کیا ہمارے ہر قسم کے حکمران پاکستان کے ’’سیکنڈ‘‘ آنے پر فخر کر سکتے ہیں؟غزہ میں تو ظالم، قاہر اور جارح صہیونی اسرائیل نے 2 درجن سے زائد فلسطینی صحافیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔
کیا غزہ کی مانند پاکستان میں بھی صحافت کرنا مشکل ترین اور جان کو شدید خطرات میں ڈالنے کے مترادف ہو چکا ہے ؟ ہم بھی کیسی مٹّی سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کے ایک جابر حکمران نے صحافیوں کی زبانوں پر قفل چڑھانے کی مذموم اور مہلک کوشش میں اُن کی پُشتیں کوڑوں کی ضربوں سے لہو لہان کر دی تھیں۔ ہم نے مگر معصومیت سے یہ سوچ کر دل کو تسلّی دے لی تھی کہ آمر و آئین شکن جنرل ضیاء الحق کے منظر سے ہٹنے کے بعد مملکتِ خداداد میں صحافیوں کو آزادیاں ملیں گی ، صحافیوں کو خبر رسانی کے لیے اپنی جانیں صلیبوں پر نہیں...
لاتعداد اور غیر مرئی قوتیں متنوع زنجیریں لیے تیار کھڑی رہتی ہیں۔ صحافیوں کو پابہ زنجیر کرنے، اُن کی زبانیں بند کرنے، اُن کے قلم پر پہرے بٹھانے اور انھیں کال کوٹھڑی میں پہنچانے۔ AFPکا مذکورہ بالا گراف زبانِ حال میں یہی حقیقت بیان کررہا ہے ۔ حیرت ہے کہ 2024میں بھارت میں ایک بھی صحافی قتل نہیںہُوا، حالانکہ ہم تو بھارتی میڈیا کو طنزاً’’گودی میڈیا‘‘ کہتے ہیں : مودی اور بی جے پی کی گود میں بیٹھی بھارتی صحافت ۔ اے ایف پی کا یہ گراف ہمیں یہ شرمناک حقیقت بھی دکھاتا ہے کہ پاکستان سمیت عالمِ اسلام صحافیوں...
19 دسمبر 2024 کو امریکی میڈیا Huffington Post نے بتایا ہے : ’’ممتاز امریکی اخبارBoston Globeکے معزز اور شہرئہ آفاق ایڈیٹرMartin Baronنے سی این این کی مشہورِ عالم صحافی کو انٹرویو دیتے ہُوئے انکشاف کیا ہے کہ نَو منتخب امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، اقتدار سنبھالتے ہی امریکی میڈیا اور امریکی صحافیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا پروگرام بنائے بیٹھے ہیں ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سال 2024 میں 60 صحافیوں کا قتل: پاکستان دوسرے نمبر پرAFP کے مطابق 2024 میں 60 صحافیوں کو فرائض کے دوران قتل کیا گیا۔ پاکستان میں 7 صحافیوں کا قتل ہوا ہے، جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھ »
مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاجسینیٹ میں مدارس کی فیسنگ، ٹیکس بل اور صحافیوں کا احتجاج پر بحث.
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو قتل کیس: 17 سال بعد ابھی معمہ حل طلبپاکستان کی سابقہ وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کا واقعہ 17 سال پر جاچکا ہے، لیکن ابھی تک قاتل کا سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہمقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا
مزید پڑھ »
یوکرین نے روس کے نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے چیف کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلیلیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کا قتل ایک جائز عمل تھا
مزید پڑھ »
رچرڈ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد پورے کرنے کیلیے جاگتا ہے، خواجہ سعد رفیقفلسطینیوں کے قتل عام پر امریکی نمائندہ خصوصی کا ضمیر اب بھی مردہ ہے، لیگی رہنما
مزید پڑھ »