26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

پاکستان خبریں خبریں

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

بادی النظر میں ملزمان کیخلاف مزید انکوائر ی کا کیس ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ بادی النظر میں ملزمان کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے وکیل کے مطابق ملزمان کا مقدمے کے ساتھ تعلق نہیں جوڑا جاسکا۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزمان گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔ پراسیکوٹر کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ میں گواہوں نے شناخت کیا۔ پراسیکوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی کہ ملزمان ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کریں گے۔ اس کا امکان نہیں کہ ملزمان انصاف کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گے۔ اعلی عدالتیں طے کر چکی ہیں کہ ضمانت سزا کے طور پر مسترد نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے تمام 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔Mar 03, 2025 08:08 AMبنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباشجانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہآج کا دن کیسا رہے...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظورانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں
مزید پڑھ »

26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیعپی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کی
مزید پڑھ »

26 نومبر احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 120 کارکنان کی رہائی کا حکم26 نومبر احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 120 کارکنان کی رہائی کا حکمعدالت کا ملزمان کو آئندہ جرم نہ کرنے کا بیان حلفی تھانے میں جمع کرانے کا حکم، 20 ہزار روپے میں ضمانت منظور ہوئی
مزید پڑھ »

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 122 کارکنوں کے بیانات حلفی ہائیکورٹ میں جمع26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 122 کارکنوں کے بیانات حلفی ہائیکورٹ میں جمعقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں اور رہا کرنے کا حکم دیا تھا
مزید پڑھ »

26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانتوں میں توسیع26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانتوں میں توسیععدالتوں میں رہ کر تمام جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کریں گے، شہریار آفریدی
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی ضمانت میں توسیعسپریم کورٹ کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی ضمانت میں توسیعپی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، لطیف کھوسہ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-08 04:26:18