اسرائیل کے نامور عسکری تاریخ دان یووال نووا ہاراری کی جدید کتاب 'Nexus' میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش میں اسکائی نیٹ نامی ایک مصنوعی ذہانت کا سسٹم پاکستان کے موبائل فون نیٹ ورک کی بڑے پیمانے پر نگرانی کر رہا ہے۔ اس سسٹم سے ساڑھے 5 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے اور یہ ڈیٹا بنیاد پر لوگوں کو دہشت گرد ہونے کا امکان بتایا جاتا ہے۔
ساڑھے 5 کروڑ پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں ہے، اس کی نگرانی ہوتی ہے اور مصنوعی ذہانت یہ طے کرتی ہے کہ کون دہشت گرد ہو سکتا ہے۔
اسرائیل کے نامور عسکری تاریخ دان اور مصنف یووال نووا ہاراری نے اپنی نئی کتاب Nexus میں کہا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے اسکائی نیٹ نامی مصنوعی ذہانت کا سسٹم پاکستان کے موبائل فون نیٹ ورک کی بڑے پیمانے پر نگرانی کرتا ہے اور ساڑھے 5 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت کا سسٹم لوگوں کے دہشت گرد ہونے کا امکان بتاتا ہے۔ کتاب میں لکھا ہے کہ 15-2014 میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے اسکائی نیٹ کے نام سے ایک مصنوعی ذہانت کا سسٹم تعینات کیا، جو لوگوں کو ان کی آن لائن تحریروں، سفری ریکارڈ اور سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر ’مشتبہ دہشت گردوں‘ کی فہرست میں شامل کرتا تھا۔
امریکی سی آئی اے اور این ایس اے دونوں کے ایک سابق ڈائریکٹر کے مطابق امریکا آن لائن میٹا ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کو ہلاک کرتا ہے، ناقابل اعتبار ہونے کی وجہ سے اسکائی نیٹ کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکا کے سابق انٹیلیجنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں عالمی نگرانی کے خفیہ امریکی پروگرامز کے بارے میں جو ڈیٹا لیک کیا اس سے دنیا کو پتا چلا کہ امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے سِم کارڈ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کو ہیک کرکے اُس کی تمام سمز کا ڈیٹا، خفیہ کوڈز اور اینکرپشن کیز چوری کر لیں، یوں ان خفیہ ایجنسیوں کو ہمیشہ کے لیے ان موبال فونز تک مکمل رسائی ہوگئی ہے۔
Mobil Data Artificial Intelligence Israel Pakistan Espionage
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مصنوعی ذہانت مویشیوں کے دودھ کی پیداوار اور منافع بڑھانے میں کیسے مدد گار ثابت ہو رہی ہے؟شمالی انڈیا کی ریاست پنجاب کے شہر ترن تارن کے ہرپریت سنگھ نے مویشیوں کی افزائش اور دیکھ بھال کے لیے مصنوعی ذہانت سے حاصل ہونے والے نتائج کا استعمال کیا ہے۔
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پوسٹ، ٹی وی اور گاڑیوں کے میٹرز، اسرائیل نے حزب اللہ قیادت کو کیسے تلاش کیا؟ برطانوی اخبار کے انکشافاتگزشتہ کچھ سالوں میں اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حزب اللہ رہنماؤں کا ڈیٹا اکٹھا کیا: فنانشل ٹائمز
مزید پڑھ »
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
مزید پڑھ »
امریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشافاسرائیل کی حمایت میں مزید امریکی فوجیوں کی مشرق وسطیٰ میں روانگی خطے میں کشیدگی میں صورتحال میں اضافے کا خطرہ پیدا کردے گی: پینٹاگون کے تحفاظ
مزید پڑھ »
ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلانمنی آئی پیڈ کا یہ ورژن آئندہ ہفتے بروز بدھ 23 اکتوبر سے دستیاب ہوگا
مزید پڑھ »
غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے امریکا نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹیمیٹم دیدیاامریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے
مزید پڑھ »