آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ کردیا
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ہے تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ابھی ابتدائی تجویز ہی سامنے آئی ہے، 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہوا تو اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو 55 سال میں ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کرنے پر مثبت رسپانس نہیں ملا، اگر ریٹائرمنٹ کے لیے پچپن سال کی عمر کا تعین کیا جاتا ہے تو اس وقت متعدد بیوروکریٹس ریٹائر ہو سکتے ہیں، بیوروکریسی 55 سال میں ریٹائرمنٹ کی خواہش مند نہیں ہے۔ دوسری طرف وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حاضر سروس ملازمین کو نئے بھرتی ہونے والوں کی طرز پر کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا حصہ بنایا جائے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر وزارت خزانہ میں حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم میں شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے زائد فریز فیڈرل سیکرٹریٹ الاؤنس کو بحال کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی تجویز دیلاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے اور تعمیراتی کام ہفتے میں محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
مزید پڑھ »
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرکے صوبے میں آبادی کے حساب سے اقلیتوں کی نشستیں کو مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید پڑھ »
’بھول بھلیّاں 3‘ کیلئے لوگوں کا پیار میری سب سے بڑی کامیابی ہے، ودیا بالنانیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں 17 سال بعد ودیا نے اپنے مشہور کردار منجولیکا کو دوبارہ پیش کیا
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھنے کیلئے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہوزیراعظم نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھ »
نوجوت سنگھ سدھو کی کینسر سے متعلق پریس کانفرنس، اہلیہ کی جان کیسے بچائی؟بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے
مزید پڑھ »
قوم کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظمملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، شہباز شریف
مزید پڑھ »