سال 2020 کا پہلا سورج طلوع: کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: سال 2020 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا، نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ آتش بازی، موج مستی ہلہ گلہ کیا گیا۔ سی ویو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کراچی میں پورٹ گرینڈ پر میوزک کنسرٹ کیا گیا جس پر شہری جھوم اٹھے۔ پشاور کے نوجوانوں کی ڈرفٹنگ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، سکھر میں سانپوں کا کرتب دکھایا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پر منچلوں نے ہلڑ بازی کی جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد بھی زخمی ہوگئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال نو کی آمد: لاہور،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سردی نے کڑاکے نکال...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال 2019: بی آر ٹی پر...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-الیکشن کمیشن کے 2 نئے...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سوئی گیس بحران: لاہور،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-وزیراعظم کی زیر صدارت...
مزید پڑھ »