چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کچھ دیر میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کو فعال کرنے کیلئے حکومتی کوششیں مزید تیز ہوگئیں، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی جلد طے پا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا اس معاملے پر کہنا ہے اپوزیشن لیڈرکی خواہش پر چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا، حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے متفقہ نام سامنے لائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا امید ہے ڈیڈ لاک ختم ہو جائیگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-پاکستان میں اونچے ریٹ،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-دل کا عارضہ، خواجہ...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-عدالتیں خواتین کے حقوق...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-آرمی چیف کا مصحف...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-کیا پنجاب میں تبدیلیوں سے سیاسی نتائج حاصل ہو پائیں گے ؟
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- دنیا میں بجٹ سال کیلئے آتاہے ہمارے ہاں ہرروز:سراج الحق
مزید پڑھ »