مہنگائی کے خلاف نون لیگ کا ملک گیر احتجاج، مختلف شہروں میں پریس کلب کے باہر مظاہرے مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کے خلاف نون لیگ کا آج ملک گیر احتجاج، مختلف شہروں میں پریس کلب کے باہر مظاہرے کئے، لیگی رہنما ،احسن اقبال کہتے ہیں حکومت کی معاشی پالیسیوں نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، کارکنان نے پریس کلبوں کے باہر مظاہرے کئے۔ لیگی کارکنان نے مطالباتی بینرز اٹھا رکھے ہیں جن میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمےداری ہے جیسے نعرے تحریر تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ لیگی قائدین کی کال پر احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔ دوسری جانب لندن نون لیگ کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا، اہم اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطے تیز کرنے اور آرمی ایکٹ میں تبدیلی پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کرنے پر اتفاق کیا گیا، نوازشریف نے لیگی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاج مکمل ہوتے ہی پاکستان جاؤں گا۔
دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں، پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے ادویات دی جارہی ہیں، صحت یاب ہونے پر ڈاکٹرز کی اجازت سے وطن واپس لوٹیں گے۔ وہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-آمدن سے زائد اثاثہ جات...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-میانوالی: تیز رفتار...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بے روزگاروں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا امید افزا پیغام
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- شدید دھند،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے بند
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- لندن :شہبازشریف کی نوازشریف سے 2گھنٹے طویل ملاقات
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: بین الاقوامی:-امریکی ایوان...
مزید پڑھ »