اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حقدار ہے ۔ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پارلیمںٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حقدار ہے ۔
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب خیبر پختون خوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں ، تحریک انصاف 15 روز میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔ دیگر 41 امیدوار بھی 14 دن میں سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت قانون اور آئین پر پورا اترتی ہے ، الیکشن کمیشن نے 80 امیدواروں کا ڈیٹاجمع کروایا۔پی ٹی آئی بحیثیت سیاسی جماعت مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی قانونی اور آئینی حقدار ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان،...
سنی اتحاد کونسل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مجموعی طور پر ستترمخصوص نشستیں متنازع ہیں، نشستوں میں قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں، یہ تمام نشستیں سنی اتحادکونسل کوملنی چاہیئے تھیں۔ قومی اسمبلی کی معطل 22 نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 11، خیبر پختون خوا سے 8 سیٹیں شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں معطل نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 14، پیپلز پارٹی کو 5، جے یو آئی ف کو 3 اضافی نشستیں ملی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سزائے موت کے قیدی کی 12 سال بعد سزا کالعدم، سپریم کورٹ کا رہا کرنے کا حکمسپریم کورٹ نے شریک مجرمہ کی عمر قید کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا، حیرت ہوئی ماتحت عدلیہ نے بغیر کسی ثبوت کے ناجائز تعلقات قرار دے دیا، سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظمتناسب نمائندگی کے حساب سے تو سنی اتحاد کونسل کو زیرو نشست ملنی چاہئیں، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گاچیف جسٹس کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، کیس کے فیصلے پر غور
مزید پڑھ »
اگر سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط کیا تو کیا کیس ہوگا؟جسٹس ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط کیا تو کیا کیس ہوگا؟فیصل صدیقی نے کہاکہ پھر سپریم کورٹ کو فیصلہ کالعدم قرار دینا پڑے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس...
مزید پڑھ »
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر آج سنائے جانیوالے فیصلے کا وقت تبدیلچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر 3 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا
مزید پڑھ »
سنی اتحاد کونسل میں غیرمسلم ممبر نہیں بن سکتا، مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: الیکشن کمیشن کا جواب جمعمخصوص نشستیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم نہیں، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے: الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »