’عمران خان نے کرکٹ کا حشر کر دیا‘، جاوید میانداد تفصیلات جانئے: DailyJang
پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے موجودہ کرکٹ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں اُنہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔
جاوید میانداد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔ اُنہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 اسکور کرکے آؤٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے۔
جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، اُن کو ٹیم سے نکال کر اُن کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں، اور اُن کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال کر اُن کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ جاوید میانداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں مصباح الحق کے عہدے پر بات کی اور کہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا اُن کی سمجھ سے باہر ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تین نام تجویز کر دیئے11:53 AM, 5 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر: عمران خان نے تین نام تجویز کر دیےوزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور عارف احمد خان کے نام تجویز کیے ہیں۔
مزید پڑھ »
ڈیجیٹل پاکستان سے نوجوان آبادی ہماری طاقت بن جائے گی، عمران خان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیر اعظم عمران خان کا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اقداموزیر اعظم عمران خان کا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اقدام PMImranKhan ImranKhanPTI PTIofficial People Wellness Step
مزید پڑھ »