’میئر الیکشن کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے قیدی وین بھی موجود ہے‘ مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ میئر الیکشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قیدی وین بھی موجود ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمینز کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ کراچی میں آرٹس کونسل میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکار آرٹس کونسل کے اندر اور اطراف میں تعینات ہیں جب کہ دوران الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قیدی وین بھی موجود ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا میئر الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ریپڈ ریساپنس فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میں تین ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں جب کہ ٹریفک پولیس کے 95 اہلکار آرٹس کونسل کے اطراف تعینات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میئر کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی پی پی کے ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر منتخبپیپلزپارٹی کے امیدوار کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر بھی منتخب ہوئے
مزید پڑھ »
حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخبکاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں: الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »
کون بنے گا کراچی کا میئر؟ حافظ نعیم الرحمان یا مرتضیٰ وہاب؟ فیصلہ آج ہوجائے گامیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا مقام بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت سے تبدیل کر کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخبحیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان
مزید پڑھ »
’کراچی میں کسی بھی وقت ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے‘’کراچی میں کسی بھی وقت ایمرجنسی صورتحال ہوسکتی ہے‘ arynewsurdu
مزید پڑھ »