1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تیاریاں کر رہا ہے تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کی چہ مگوئیوں نے پاکستانی شائقین کو خاصا مایوس کیا ہے۔
کرکٹ سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ اسے ’انڈین حکومت نے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔‘
اگلے سال یعنی فروری اور مارچ 2025 کے دوران پاکستان کو 50 اوورز کے ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اور اس کے لیے سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے بھی جمعے کو اس حوالے سے زور دیا تھا کہ پاکستانی بورڈ چاہے گا کہ بی سی سی آئی ’تحریری شکل میں‘ اپنے اعتراضات بتائے تاکہ حتمی فیصلے کے لیے حکومت سے مشاورت کی جائے۔
محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر کوئی ایسی چیز آتی ہے تو ’مجھے اپنی حکومت کے پاس جانا پڑے گا۔ جو وہ فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ سکیورٹی کی وجہ اس لیے نہیں کہی جا سکتی کیونکہ دیگر ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہماری ٹیم پاکستان نہیں جائیگی، بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا، میڈیا رپورٹبی سی سی آئی کے انکار کے بعد چمپیئنز ٹرافی اب ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہونے کا امکان ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانےکا امکانبی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں ہورہا، ذرائع پی سی بیبھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی: بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر پر محسن نقوی کا ردعملبھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاؤں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے: چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کو خوشخبری سنادیبھارتی شائقین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کے لیے مثبت ردعمل کی توقع ہے، محسن نقوی
مزید پڑھ »
ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران خان کی رہائی کا مطالبہبرطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کرے،20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا خط
مزید پڑھ »