لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) میڈیا میں ایک خبر بڑی زور شور سے گردش کر رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے رہنما علیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا
فیصلہ کر لیاہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی لیکن دی نیوز کے صحافی ” طارق بٹ “ نے علیم خان کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا سہرا ن لیگی رہنما راناثناءاللہ کے سر پر سجا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دی نیوز کے صحافی طارق بٹ نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” علیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا سہر اپی ٹی آئی لیڈر کی فون کال لیک کرنے پر اصولی طور پر رانا ثناءاللہ کے سر جاتا ہے، اس فون کال نے تحریک انصاف کو مجبور کر دیا وہ طویل عرصہ کے بعد ناراض علیم خان کو وزیر بنائے ۔“دی نیوز کے صحافی طارق بٹ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ انگریزی اخبار کی ایک پرانی خبر کو بھی شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رانا ثناءاللہ اور علیم خان کے درمیان رابطہ ہواہے تاہم...
علیم خان نے اس سے قبل بھی اس وقت رانا ثنا اللہ سے سیاسی رابطے میں آئے تھے کہ جب انہیں عمران خان سے بڑھتے ہوئے اختلافات کی وجہ سے سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا۔ جب رانا ثنا اللہ کو منشیات کے متنازع مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا تو علیم خان نے انہیں ٹیکسٹ میسیج بھیج کر امید ظاہر کی تھی کہ وہ اس مقدمے میں باعزت بری ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے لیڈر رانا ثنا اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”میری علیم خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور ہم نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ...
جہاں تک انہیں کسی قسم کی ذمہ داری دیے جانے کا تعلق ہے اس کا فیصلہ بھی وزیر اعظم عمران خان نے کرنا ہے، انہیں جب جہاں ضرورت محسوس ہوئی میں حاضر ہوں۔یاد رہے کہ ماضی میں جب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آئے تو اس وقت رانا ثناءاللہ کے استعمال میں جو گاڑی تھی وہ بھی عبدالعلیم خان کی تھی ، اس حوالے سے جب رانا ثناءاللہ سے پوچھا گیا کہ یہ گاڑی تو پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی ہے آپ کیوں استعمال کر رہے ہیں تو رانا ثنا اللہ نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست ملک...
اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہی ملکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی، جس نے یہ گاڑی خریدی اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی اپنے نام پر ٹرانسفر کرائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ -لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق …
مزید پڑھ »
عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیلوزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل Islamabad PMImranKhan Felicitates Christian Community Easter COVID19Pandemic ImranKhanPTI COVID2019 CoronaInPakistan pid_gov STAYHOME StayHomeStaySafe Pakistan
مزید پڑھ »
عبد العلیم خان کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »