راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش سپرے کیے جانے کا
سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ جہاں جہاں کورونا وائرس کے سلسلے میں جراثیم کش سپرے کلورین والے پانی سے علاقے کو دھونے سمیت عوام کے وسیع تر مفاد میں جو عملی اقدامات کرنے کو کہے گی بحریہ ٹاﺅن ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اور کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے کریگا۔ بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے اور علاقے کی دھلائی کی مہم کی نگرانی ملک ریاض حسین
کے پی ایس او کرنل خلیل اور دوسرے رفقاءکرتے رہے۔اب ملک ریاض نے ملک وقوم کی خدمت کا یہی عزم ایک مرتبہ پھر دہرایا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ”گزشتہ سالوں میں بحریہ ٹاﺅن پر کینہ پروری میں حملے کیے گئے جس کی وجہ سے نہ صرف ادارے کا مالی نقصان ہوا بلکہ اس کے فلاحی کاموں پر شدید اثر پڑا، تاہم کورونا وائر س جیسے کرائسز میں بحریہ ٹاﺅن پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوئی کوئی کسر نہیں چھوڑے گا“
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کے مخصوص مریضوں کی جان بچانے کیلئے متبادل دواؤں کے استعمال کی منظوری دیدی گئیواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں خوراک و ادویات کی انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے مخصوص مریضوں کی جان بچانے کیلئے خصوصی ادویات استعمال کرنے
مزید پڑھ »
زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردواس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے تمام عدالتوں کے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے معطل کردیئےعدالت نے ہائیکورٹس اورصوبائی حکومتوں کوقیدیوں کو رہا کرنے کے مزید احکامات سے روک دیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
کورونا پھیلاؤ کے معاملے پر حکومتی نااہلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد
مزید پڑھ »
جہیز کے سامان کی واپسی کے اصول وضع کردیئے گئےلاہور :لاہور ہائی کورٹ نے جہیز ک سامان کی واپسی کےکیسز میں اصول وضع کردئیے، جس میں کہا گیا جہیز کا سامان جلدی واپسی پر لڑکی دوسری شادی میں استعمال کرسکتی ہے
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: : ہربھجن کے بعد یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئےلاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک روایتی حریف ہیں اور آئے روز جنگی جنون کی خبریں اکثر سننے کو ملتی رہتی ہیں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دونوں ممالک میں رہنے والے ایک دوسرے کی تعریفیں کریں، تاہم کورونا وائرس میں عوام کی خدمت کرنے پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج نے پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
مزید پڑھ »