لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستاروں کو
پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پیار کیا جارہاہے جس پر ترک اداکاروں نے بھی اب پاکستانیوں کی اس محبت کو دیکھتے ہوئے خصوصی پیغامات جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے میں ارتغرل کے ساتھی اور سپاہی بھی دراصل اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن میں ” نورگل “ اور ” بابر “ شامل ہیں تاہم ایک اور سپاہی بھی ہیں جنہوں نے کئی جنگوں میں ارتغرل کا ساتھ دیا اور ان کے قریبی ساتھی ہیں جن کا ڈرامے میں نام ” دوآن ایلپ “ ہے ، انہیں بھی پاکستانیوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے ۔
"جن کے پاس کھانے کو نہیں ہے،وہ آکر سبزی لے لیں" پاکستانی نے ضرورت مندوں کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے اداکا ر کا حقیقی نام ” جاوید چیتن گنیر “ ہے اور اب انہوں نے بھی پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔ترک اداکار نے ” انڈی پینڈنٹ اردو “ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں بہت ہی جلد پاکستان آﺅں گا ، آپ مجھے ارتغرل سے ” دوآن ایلپ“ کے نام سے جانتے ہیں ، پاکستان میرا دوسرا گھر اور ملک ہے کیونکہ میرے والدین نے مجھے یہی سکھایاہے ۔“
ان کاکہناتھا کہ ہمیں پاکستانی لوگوں کی جانب سے بہت مثبت رسپانس ملا ہے میں جلد ہی آﺅں گا آپ گھروں میں رہیں اور ارتغرل دیکھیں ۔جاوید نے کہا کہ ڈرامے کے پہلے سیزن سے قبل چھ ماہ تک صرف تلوار بازی سیکھی تھی ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج بارش کا امکان ہےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیراور اس سے ملحقہ
مزید پڑھ »
بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کے عزائم رکھتا ہے، وزیراعظم - ایکسپریس اردومقبوضہ خطے کے حوالے سے مودی کاآر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے، عمران خان کا ٹوئٹ
مزید پڑھ »
ہم نے معاشی سرگرمیوں،کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے،وزیراعظم -اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں،کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائےصنعت وتجارت انجم نثار نے ملاقات کے دوران کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدور …
مزید پڑھ »
'حلیمہ سلطان' کے بعد ارطغرل کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کیلئے تیار - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
ارطغرل غازی کے مزید 2 اداکار پاکستان آنے کے خواہشمنداسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ’اسراء بلجیک‘ کے بعد اب ’ارطغرل غازی‘ کے مزید دو اہم کردار’ دوآن بے‘ (روشان) اور اصلحان خاتون نے بھی بہت جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔
مزید پڑھ »