پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرزکے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی ہوگا
دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کے تسلسل میں سی ویو پرشہریوں کے لیے جمعرات کو کراچی شوکا انعقاد کیاجائےگا،تینوں مسلح افواج اپنے جنگی اثاثوں کے ساتھ شریک ہوں گے،۔
نشان پاکستان،سی ویو پر جمعرات کی سہ پہرٹرائی سروسز کراچی شوکا انعقاد کیا جائےگا،جس میں پاک بحریہ کے ہوائی اوربحری اثاثوں کے علاوہ ایس ایس جی کمانڈوزہزاروں فٹ کی بلندی سےجمپ لگانے کاشاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، تینوں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تربیت کودیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر،مندوب ومبصرین بھی شریک ہوں گے۔
کراچی شومیں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈراورایف سولہ طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے علاوہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل سی کنگ ہیلی کاپٹرزکےذریعے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیاجائےگا۔ پاک بحریہ کے پیراٹروپرزمختلف ممالک کے جھنڈوں اور سبزہلالی پرچم کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی سے سی ویوپرجمپ کریں گے۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہکراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، محسن نقوی
مزید پڑھ »
یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے مختلف مذاہب کے عمائدین سے مل کر قومی دن کی خوشیاں منائیں26تا28 نومبر کو بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں گی
مزید پڑھ »
اپنی شناخت کےلیے سرگرداں خواجہ سرا کمیونٹی کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘9 نومبر کو کراچی میں دوسرے ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان اور یو ای اے جوجٹسو کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گےسندھ کے تعلیمی اداروں میں جوجٹسو کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، معاہدے پر دستخط
مزید پڑھ »
آئیڈیاز 2024 کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھبارہویں آئیڈیاز 2024 کے انعقاد کیلیے تفصیلی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے
مزید پڑھ »
سی پیک میں شامل ریلوے کا اہم منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکارچین کا کہنا تھا کہ فی الحال کراچی تا حیدر آباد منصوبے کو تعمیر کیا جائے
مزید پڑھ »