آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر ARYNewsUrdu COAS
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے لاجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
حکومت نے نظرثانی درخواست کی ان کیمرہ سماعت کی بھی استدعاکر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کاجائزہ نہیں لیا گیا۔ ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی سپریم کورٹ ماضی میں توسیع دیتی رہی۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کیا گیا، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے، قانون میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا ضروری نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی...
وفاقی حکومت کی درخواستِ نظرثانی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدت نہ ہونے کا مقصد وزیر اعظم جب چاہیں رکھیں جب چاہیں ہٹا دیں، فوج سیکیورٹی کا ارادہ ہے، ملکی حالات سیکیورٹی سے منسلک ہیں، عدالت 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصلی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا تھا، بعد میں عدالت نے 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹیفکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا اور کہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کانوٹیفکیشن19اگست کوجاری کیاتھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا، فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال، خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فیصلے پر نظرثانی درخواست جلد دائر ہونیکا امکان
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےعدالتی فیصلہ پرنظرثانی درخواست دائراسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نظرثانی
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست دائر - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنایا جائے اور ان کیمرہ سماعت کی جائے، درخواست میں استدعا
مزید پڑھ »
کابینہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کا فیصلہ نہ کرسکیکابینہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کا فیصلہ نہ کرسکی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 500روپے کا اضافہ
مزید پڑھ »