انڈیا کی ریاست آسام میں آن لائن سٹاک ٹریڈنگ کے ایک مبینہ فراڈ میں پولیس نے معروف فلم سٹار اور کوریو گرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں اسے 2200 کروڑ روپے مالیت کی جعلسازی کہا گیا ہے۔
انڈیا کی ریاست آسام میں آن لائن سٹاک ٹریڈنگ کے ایک مبینہ فراڈ میں پولیس نے معروف فلم سٹار اور کوریو گرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی طرف سے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس گھپلے میں ملوث نہیں اور ان کا ’میڈیا ٹرائل‘ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سٹاک ٹریڈنگ کے اس گھپلے کے ملزم بشال پھوکن سے پوچھ گچھ سے اب تک ’سو کروڑ روپے سے زیادہ کے ٹرانزیکشن کا پتا چلا ہے۔‘تفتیش کاروں کے مطابق اس گھپلے کا طریقہ کار یہ تھا کہ اس میں سرمایہ کاروں کا پیسہ کمپنیوں کے شیئرز میں لگایا جاتا تھا۔ جبکہ سرمایہ کار سے وعدہ کیا جاتا تھا کہ دو مہینے میں ان کے پیسے پر 30 سے 40 فیصد کا فائدہ ہو گا۔
اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ابتدا میں گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے ان کے پیسے کو دگںا کرنے اور بازار سے کہیں زیادہ اچھا منافع دینے کا جھانسہ دیا۔ ایک تفتیش کار نے بتایا کہ بشال کی تفتیش سے اب تک کم از کم 900 گاہکوں کا پتا چلا ہے۔ پولیس کو اندازہ ہے کہ مزید تفتیش سے چار سے پانچ ہزار گاہکوں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔ایک تفتیش کار نے بی بی سی کو بتایا کہ کہ ’جب پولیس اہلکار بشال کے گھر اور دفتر سے سامان ضبط کرنے پہنچے تو وہاں لگژری گاڑیوں اور مہنگے سامان کا اتنا بڑا ڈھیر تھا کہ انھیں ضبط کرنے کے لیے اعلی افسران کو بلانا پڑا۔‘
’سیکس کے لیے خود کو دستیاب رکھیں‘: انڈیا کی وہ فلم انڈسٹری جہاں اداکاروں کو کام کے لیے ’سمجھوتہ‘ کرنا پڑتا ہے وفاقی حکومت کی نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کِن سرکاری ملازمین پر ہو گا اور حکومت کو اس سے کیا فائدہ ہو گا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈائریکٹر نے رات گئے بلایا اور مختصر لباس پہن کر آڈیشن دینے کا کہا: حرا خان کا انکشافاداکارہ حرا خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کاسٹنگ فراڈ سے بال بال بچ جانے سے متعلق واقعے کا بتایا
مزید پڑھ »
پریانکا چوپڑا کے 'ہار' کی قیمت جان کر مداح ششدر رہ گئےاداکارہ کے بھائی کی شادی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا
مزید پڑھ »
جنسی تعلق سے انکار پر 28 فلموں سے نکالا گیا، ایک اور بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیںاداکارہ نے انٹرویو میں دست درازی کا واقعہ بھی سنایا اور ’ایڈجسٹ‘ سے انکار پر فلم سے نکالنے والے ہدایت کار نام بھی بتایا جس کی ساتھی اداکار نے تصدیق کی
مزید پڑھ »
34 سال قبل 20 روپے رشوت لینے والے سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکمبھارتی عدالت نے ریلوے اسٹیشن پر سبزی لے جانے والی ایک خاتون سے مبینہ طور پر 20 روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری کا حکم دیا ہے
مزید پڑھ »
اسلامی بینکاری کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشافاسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25 سے 30 فیصد شرح سود لیا جاتا ہے: سینیٹر سلیم مانڈوی والا
مزید پڑھ »