اداکارہ کا منگیتر کون ہے؟
ہولی وڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے اپنے قریبی دوست اور امریکی فلم ساز ڈیو میکری سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا۔31 سالہ ایما اسٹون اور 34 سالہ ڈیو نے خود اس خبر کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، اس موقع پر اداکارہ بےحد خوش نظر آئیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی۔اداکارہ نے خود اس منگنی کے حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ مداحوں نے ان دونوں کو مبارکباد...
اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی بھی کافی منفرد تھی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا، دوسری اداکاراؤں کے برعکس ایما اسٹون نے جس انگوٹھی کا انتخاب کیا اس میں موتی جڑا ہوا تھا۔ویسے تو ایما اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ خفیہ ہی رکھتی ہیں البتہ رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات 2016 دسمبر میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی تھی۔
گزشتہ سال اگست میں ایلے میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایما کا کہنا تھا کہ 'جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، شادی اور بچوں کے حوالے سے میری سوچ میں بھی کافی حد تک تبدیلی آئی ہے، جب میں چھوٹی تھی تو سوچتی تھی کبھی شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی تاہم اب سوچ مختلف ہے'۔ دو سال کے اس تعلق میں یہ دونوں ایک ساتھ کم نظر آئے جس کی وجہ یہی تھی کہ ایما اسٹون اپنے رشتے کو میڈیا کی خبروں کا حصہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔
البتہ رواں سال جنوری میں یہ دونوں پہلی مرتبہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔رواں سال اپریل میں بھی ایما اسٹون کی منگنی کے حوالے سے اس وقت افواہیں سامنے آئیں جب انہیں ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ڈیو میکری امریکی کامیڈی شو 'سیٹرڈے لائیو لائٹ' کو 2013 کی ہدایات دے رہے ہیں۔ایما اسٹون اور ان کے ساتھی اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔یہ دونوں 2012 کی فلم 'دی امیزنگ اسپائڈر مین' میں اکٹھے کام کرچکے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پوسٹ کرافٹ پروڈکشن بیسٹ اینتھم کا ایوارڈ ‘ہم زلمی’ نے جیت لیاپوسٹ کرافٹ پروڈکشن بیسٹ اینتھم کا ایوارڈ ‘ہم زلمی’ نے جیت لیا مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates HumZalmi
مزید پڑھ »
انگلش بسکٹ کے بانی خاور مسعود بٹ کے لیے ایڈ ایشیا 2019’لیڈرشپ ایوارڈ‘لاہور (پ ر) ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ( AFAA) کی جانب سے انگلش بسکٹ
مزید پڑھ »
ورلڈ مارکیٹنگ سمٹ، 3 پاکستانی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیابورلڈ مارکیٹنگ سمٹ، 3 پاکستانی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پشاور زلمی کے اینتھم ’ ہم زلمی‘ نے آرٹی ایس مڈلینڈز ایوارڈز 2019 میں پوسٹ کرافٹ پروڈکشن بیسٹ اینتھم کا ایوارڈ جیت لیابرمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپرلیگ کی سب مقبول ، میڈیا اور برانڈ ویلیو
مزید پڑھ »
امریکہ میں صارفین کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا چین منتقل کرنے پرٹِک ٹاک ایپ کےخلاف قانونی چارہ جوئیامریکہ میں صارفین کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا چین منتقل کرنے پرٹِک ٹاک ایپ کےخلاف قانونی چارہ جوئی TikTokApp US Users PersonalData China Lawsuit
مزید پڑھ »