آصف زرداری کا دماغ چھوٹا ہوگیا ہے، ڈاکٹرز پمز اسپتال
پمز اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دماغ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے جس کا ایم آر آئی سے پتا چلا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا ظاہر ہوا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس آفیشلی طور پر جلد ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد جاری کی جائیں گی، دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ سکتا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ یا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔ ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، مہروں، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے داخل ہیں،جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی ایک شخص کا نام ہے جوعمران خان ہے شیخ رشید احمدوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک شخص کا نام ہے جو عمران خان ہے، وہاں کوئی بغاوت نہیں کرسکتا، شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی
مزید پڑھ »
پورا خاندان سیاست میں آ جاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، وزیراعظم01:16 PM, 9 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری فیملی سیاست
مزید پڑھ »
مالم جبہ اور بی آر ٹی پر ریفرنس تیار ہے، چیئرمین نیب کا اعلان12:25 PM, 9 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس
مزید پڑھ »
ڈاکٹر عدنان: ’نواز شریف کو دوبارہ اسٹروک ہونے کا بہت خطرہ ہے‘پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ ان کو ماضی میں دو مرتبہ ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے اور ان کو دوبارہ اسٹروک ہونے کا بہت خطرہ ہے۔
مزید پڑھ »