ریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، آغا سید روح اللہ مہدی
معروف کشمیری رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ کشمیر میں عوام کی مرضی کے برخلاف فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں، اور ان کے حقیقی مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ مقامی لوگوں نے کبھی اس ریلوے لائن کا مطالبہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کشمیریوں کی زمینوں، روزگار، شناخت اور ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومتی اقدامات کی سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔آغا سید روح اللہ مہدی نے اس منصوبے کو کشمیری عوام کے وسائل پر قبضہ کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ آزاد کشمیر کے بعض افراد کے حوالے سے آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریلوے ٹریک کی تعمیرات کو بھارتی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، مگر مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور عوام اس منصوبے کو کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانے کی بھارتی سازش قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔Mar 27, 2025 09:01 AMنئی حکومت کا اعلان ہفتے کے روز ہوگا؛ صدر احمد الشرع45 سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی؛ ہلاکتیںسیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلانے کا طریقہ دریافتچین کا ایک ارب ڈالر قرضہ...
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دینام نہاد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر 5 سال کی پابندی لگادی
مزید پڑھ »
شاداب خان کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لائے گئے؟ سوال اٹھنے لگاٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد کی تنقید
مزید پڑھ »
اداکارہ علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے جواباداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین کی پھر سے تنقید
مزید پڑھ »
زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیاصارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
مزید پڑھ »
امریکہ سے بھارتی شہریوں کی ملک بدری، مودی حکومت خاموشامریکہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا
مزید پڑھ »
تمباکو سے سالانہ 770 ارب کا نقصان، صحت عامہ پالیسی کے تحت ٹیکس کا مشورہتمباکو ٹیکس کو آمدنی بڑھانے کے بجائے عوامی صحت کے تحفظ کی پالیسی کے طور پر اپنانا چاہیے، ماہرین کا حکومت پر ززور
مزید پڑھ »