آیت اللہ خامنہ ای کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

پاکستان خبریں خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر انڈیا میں تشویش کیوں؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 102 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 59%

ایران کے رہبر اعلیٰ اور روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای نے پیغمبرِ اسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انڈیا کو غزہ اور میانمار کے ساتھ ان ممالک میں شمار کیا ہے جہاں مسلمانوں کو مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے۔

’اگر ہم میانمار، غزہ، انڈیا کے مسلمانوں کے مصائب سے غافل ہیں تو ہم مسلمان نہیں‘: ایرانی رہبر اعلیٰ کا بیان جس پر انڈیا کو تشویش ہے

سید علی خامنہ ای نے متواتر اپنی کئی ٹویٹس میں ’امت مسلمہ‘ کا ذکر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’امت مسلمہ کے تصور کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔‘ انڈین دفتر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایران کے رہبر اعلیٰ کی جانب سے انڈیا میں اقلیتوں کے بارے میں کیے گئے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ غلط معلومات ہیں اور ناقابل قبول ہیں۔ اقلیتوں پر تبصرہ کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں کوئی بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں۔‘

انھوں نے ایک ٹویٹ میں انڈین حکومت سے کہا تھا کہ ’وہ ہندو انتہا پسندوں اور ان کی جماعتوں کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکیں ورنہ وہ دنیا میں تنہا پڑ جائے گا۔‘ایران یوں تو غزہ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف بات کرتا رہا ہے لیکن انڈیا پر اس کا موقف عام طور پر دوستانہ رہا ہے۔

ایران – انڈیا تعلقات کے امور کی ماہر اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اینالیسز میں ریسرچ فیلو ڈاکٹر دیپکا سراسوت نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور انڈیا کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ اس طرح کے بیانات آپ ایران کی حکومت کی جانب سے نہیں دیکھتے ہیں، نہ صدر کی جانب سے اور نہ ہی ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے۔ ایسے بیان ایران کے مذہبی پیشوا کی جانب سے آتے ہیں جس کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں۔

دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز میں پروفیسر اے کے مہاپاترا بھی دیپکا سراسوت کے خیالات سے متفق نظر آتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے مطابق ایران نے جو بیان دیا ہے وہ اسلامی دنیا میں رہنمائی کے مقابلے کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق ان میں سب سے اہم چین کی ثالثی میں مارچ سنہ 2023 میں اعلان کردہ سعودی عرب-ایران امن معاہدہ تھا، اور شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس میں ایران کی شمولیت بھی اہمیت کی حامل ہے۔

انڈین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں جس ریکارڈ کو دیکھنے کا ذکر کیا ہے اس حوالے سے بھی لوگ بات کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے حجاب کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون مہسا امینی کا بھی ذکر کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے تاریخ کے اوراق الٹتے ہوئے زرتشت مذہب کے ماننے والوں کے خاتمے پر سوال کیا ہے۔ انڈیا ایران چابہار بندرگاہ معاہدہ: امریکہ پابندیوں کی بات کر کے تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کرے، انڈین وزیر خارجہ جے شنکر

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر کسی بھی جبر کی مخالفت اور ظالم سے دشمنی ہوگی: پزشکیانایران کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر کسی بھی جبر کی مخالفت اور ظالم سے دشمنی ہوگی: پزشکیانخارجہ پالیسی کا محور امن اور دنیا سے رابطے بڑھانا ہے: ایرانی صدر کا کابینہ کے ہمراہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے پہلی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال
مزید پڑھ »

نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمتنئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمتایرانی سپریم لیڈر دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں، بھارتی وزارت خارجہ
مزید پڑھ »

جرمنی کا مسلم رہنما کو 11 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکمجرمنی کا مسلم رہنما کو 11 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکممحمد ہادی پر جرمنی میں خامنہ ای کے نائب کی حیثیت سے خمینی طرز پر اسلامی انقلاب برپا کرنے کی کوشش کا الزام ہے
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات، عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغپی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات، عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغعاطف خان نے برطرف وزیرشکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں اجلاسسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں اجلاسسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس
مزید پڑھ »

ٹرین میں مسلمان پر گوشت لے جانے کے شبے پر تشدد، انڈیا میں اظہار تشویشٹرین میں مسلمان پر گوشت لے جانے کے شبے پر تشدد، انڈیا میں اظہار تشویشایک ایکسپریس ٹرین میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ساتھی مسافروں نے ایک معمر مسلمان شخص پر حملہ کر دیا۔ اس سے قبل ایک نوجوان کو گوشت کھانے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:49:28