بدنیتی سے سازش جنم لیتی ہے لیکن نااہلی سے بحران جنم لیتا ہے۔ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کی تقرری کا نوٹیفکیشن... کالم پڑھئے: (HamidMirPAK) تحریر: حامد میر DailyJang
بدنیتی سے سازش جنم لیتی ہے لیکن نااہلی سے بحران جنم لیتا ہے۔ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کی تقرری کا نوٹیفکیشن ایک سادہ سا معاملہ تھا جس میں صرف قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا تھی لیکن اس نوٹیفکیشن کا اجرا ایک بہت بڑے آئینی بحران میں تبدیل ہوگیا اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اس آئینی بحران کی وجہ صرف اور صرف نااہلی تھی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں مدتِ ملازمت میں توسیع لینے پر آمادہ کیا۔ اگلے دن 20اگست کو کابینہ کا اجلاس بلایا گیا اور کابینہ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری لی گئی۔ سپریم کورٹ کے آرڈر میں کہا گیا کہ کابینہ کے 25میں سے گیارہ ارکان کی رائے سامنے آئی، اکثریت کی رائے سامنے نہیں آئی۔سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا کہ کابینہ کی نام نہاد منظوری کے بعد دوبارہ یہ معاملہ وزیراعظم اور صدر کو نہیں بھیجا گیا۔ اس آرڈر میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے آرمی ریگولیشنز کے سیکشن 255کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کی گئی تاہم...
اٹارنی جنرل صاحب 27نومبر کی سماعت میں اُکھڑے اُکھڑے سے نظر آ رہے تھے۔ وہ جنرل کیانی کو جسٹس کیانی کہتے رہے۔ مجھے ان کی قابلیت پر کوئی شک نہیں کیونکہ انہیں نو سال قبل پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اٹارنی جنرل بنایا گیا تھا اور بعد ازاں وہ پرویز مشرف کے وکیل بن گئے۔ اس حکومت کے ایک قانونی مشیر بابر اعوان پیپلز پارٹی کے وزیر قانون تھے اور اس حکومت کی ترجمان فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کی وزیر اطلاعات تھیں۔ مشرف اور آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو اپنی حکومت میں شامل کرنے والے عمران خان نے یہ نہیں سوچا کہ جو حشر مشرف اور زرداری کا ہوا، کہیں ان کا بھی وہی حشر نہ ہو۔ مشرف تو اپنی مدتِ ملازمت میں خود ہی توسیع کرتے رہے اس لئے کوئی بحران پیدا نہ ہوا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس حکومت نے پاکستان کی سب سے مضبوط اور پکی نوکری کو بھی ایک تماشا بنا دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوںصبح ساڑھے چار بجے آدم خان کو پھانسی پر لٹکنا تھا۔ نہلا دھلا کر اسے مرنے کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ تب نہلانے والوں نے آدم کی پیٹھ پر پھوڑا دیکھا جس سے... کالم پڑھئے: تحریر: امر جلیل DailyJang
مزید پڑھ »
طارق کھوکھر کا مشرف سے متعلق درخواست کی پیروی سے انکارطارق کھوکھر کا مشرف سے متعلق درخواست کی پیروی سے انکار تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
رومانیہ :جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں ڈوب گئیںمشرقی یورپ کے ملک رومانیہ کی بندرگاہ پر جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں ڈوب گئیں ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
”لگتا ہے آپ کو بڑی جلدی ہے“آرمی چیف کی ایکسٹینشن مقدمے میں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے یہ کیوں کہا؟جان کرآپ کو بھی ہنسی آجائے گیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف
مزید پڑھ »
جی آئی ڈی سی کیسز سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے وضاحت طلب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »