صبح ساڑھے چار بجے آدم خان کو پھانسی پر لٹکنا تھا۔ نہلا دھلا کر اسے مرنے کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ تب نہلانے والوں نے آدم کی پیٹھ پر پھوڑا دیکھا جس سے... کالم پڑھئے: تحریر: امر جلیل DailyJang
صبح ساڑھے چار بجے آدم خان کو پھانسی پر لٹکنا تھا۔ نہلا دھلا کر اسے مرنے کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ تب نہلانے والوں نے آدم کی پیٹھ پر پھوڑا دیکھا جس سے خون آلود پیپ رِس رہی تھی۔ فوراً جیل سپرنٹنڈنٹ کو مطلع کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ مع ڈاکٹر کے آن پہنچا۔ رسولی کا غور سے جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ایک طرف لے جاکر بتایا کہ آدم کی پیٹھ پر رسولی اس کی ریڑھ کی ہڈی سے پیوست ہے۔ اسے فوراً آپریشن کی ضرورت ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اعلیٰ افسران کو اچانک رونما ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔...
قانون کی پیچیدگیاں آدم کی سمجھ بوجھ سے باہر تھیں۔ وہ اپنے آپ بڑبڑانے لگا: جیل سے باہر ہم بیمار ہو کر مر جاتے ہیں۔ جیل میں ہمیں صحت مند کرکے مارا جاتا ہے۔ آدم کو کال کوٹھڑی سے نکال کر جیل کے چھوٹے سے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ وہ حیران تھا۔ پریشان تھا۔ اسے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ اس نے ایک جونیئر ڈاکٹر سے پوچھا:کیا بیمار لوگ پھانسی پر لٹک جانے کے بعد نہیں مرتے؟ بےتکے سوال کا جونیئر ڈاکٹر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ آدم نے پوچھا: کیا صرف صحت مند لوگ پھانسی پر لٹک جانے کے بعد فوراً مرجاتے...
آدم نے کہا: ہو سکتا ہے آپریشن کے دوران میں آپریشن تھیٹر میں مر جائوں۔ پھر کیا آپ میری لاش پھانسی پر لٹکائیں گے؟ اس قدر باتونی مجرم سے جونیئر ڈاکٹرز کا پہلے کبھی پالا نہیں پڑا تھا۔ آدم کو آپریشن تھیٹر شفٹ کیا گیا۔ اسے آپریشن ٹیبل پر لٹایا گیا۔ اس نے مسکراتے ہوئے سرجن سے کہا: میں جانتا ہوں آپ کیا کرنے والے ہیں۔ بےہوش کرنے کے بعد آپ میرا ایک گردہ چرا کر بیچ دیں گے۔ آدم کو بےہوش کیا گیا۔ اینستھیسیا دیا گیا۔ آپریشن شروع ہوا۔ ایک ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ہونے والے آپریشن نے طول پکڑ لیا۔ سرجنوں...
دوسرے روز جیل سپرنٹنڈنٹ اپنے باس یعنی ہوم سیکرٹری کے دفتر گئے۔ انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ہوم سیکرٹری نے کہا: اخراجات کے تخمینے کے بغیر ہم سمری موو Moveنہیں کر سکتے۔ آج کل بجٹ ٹائٹ ہے۔ دوچار دن میں اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔ اچھی خاصی بھاری رقم درکار تھی۔ وزیر داخلہ کی اجازت درکار تھی۔ وزیر داخلہ نے سیکرٹری فنانس کو مع مالی امور کے ماہرین کے بلا بھیجا۔ سیکرٹری فنانس وزیر داخلہ کا ہمدرد اور دوست تھا۔ اس نے وزیر داخلہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا: سر، آپ اپنا دامن بچاکر رکھیں۔ آج نہیں تو کل، کبھی...
وزیرداخلہ نے پوچھا: آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟ سیکرٹری فنانس نے کہا: آپ وزیراعلیٰ سے اپروول لیں۔ وزیراعلیٰ نے انسانیت اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دے دی۔ آدم کو لاہور میں کینسر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ماہر سرجنوں نے آدم کی ریڑھ کی ہڈی کے دو چار گلے سڑے مہرے نکال دئیے ہیں۔ دایاں بازو بچانے کے لئے سرجنوں نے آدم کا بایاں بازو کاٹ کر الگ کردیا ہے۔ اب وہ روبہ صحت ہورہا ہے۔ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد آدم کو پھانسی دے دی جائے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برسبین: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 5 رنز سے شکستاس بارے میں مزید جانئے: AajNews AajUpdates AUSvsPAK
مزید پڑھ »
پھولوں سے دُنیا کا سب سے بڑا قالین بنانے کا عزمپھولوں سے دُنیا کا سب سے بڑا قالین بنانے کا عزم ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
'سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے متفق نہیں، چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا'
مزید پڑھ »
لاہور میں شادی سے تین روز قبل بہنوئی کے ہاتھوں دلہن قتل لیکن دونوں کے کتنے عرصے سے تعلقات تھے؟ مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیالاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقہ گلبرگ میں چند روز قبل بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی
مزید پڑھ »
ڈھائی ہزار سال قدیم پراسرار ماسک جسے موت کا ماسک قرار دیا گیامصر میں لاشوں کو حنوط کرنے والی ڈھائی ہزار سال پرانی ورکشاپ میں سے جانوروں کی ممیوں کے ساتھ ایک پراسرار ماسک بھی دریافت ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کی دوسری دریافت ہے۔
مزید پڑھ »
برسبین: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز، 5 رنز سے شکست دے دی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »