اردو کانفرنس میں 'ہم ادب کا نوبل انعام جیت سکتے ہیں‘‘ کا دلچسپ سیشن

پاکستان خبریں خبریں

اردو کانفرنس میں 'ہم ادب کا نوبل انعام جیت سکتے ہیں‘‘ کا دلچسپ سیشن
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 72 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

سیشن کے مہمان نمل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سفیر اعوان تھے جبکہ معروف فکشن نگار اقبال خورشید نے ان سے گفتگو کی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے اختتام پر ایک اہم سیشن بعنوان "ہم ادب کا نوبل انعام جیت سکتے ہیں" منعقد کیا گیا۔

سیشن کے مہمانِ مقرر نمل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سفیر اعوان تھے جبکہ معروف فکشن نگار اقبال خورشید نے ان سے گفتگو کی۔ اس سیشن میں اردو ادب کی عالمی سطح پر پذیرائی اور نوبل انعام کے امکانات پر بحث کی گئی۔ ڈاکٹر سفیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو ادب میں نوبل انعام جیتنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اردو ادب کو عالمی سطح پر پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں میں تاریخ، سماج اور سیاست پر گہرا شعور موجود ہے، لیکن اردو ادب کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے تراجم کی کمی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام کی 124 سالہ تاریخ میں 92 انعامات غیر انگریزی زبانوں کے ادب کو ملے ہیں، مگر یہ ادب انگریزی میں ترجمے کے بعد عالمی سطح پر...

ڈاکٹر سفیر اعوان نے اس بات پر زور دیا کہ اردو ادب کے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مترجمین کی تربیت اور اعلیٰ معیار کے تراجم کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں کے ادیبوں کے تراجم کو فروغ دے سکتے ہیں۔ سیشن کے اختتام پر مستنصر حسین تارڑ کی چار تازہ کتابوں کی مختصر تقریبِ رونمائی بھی منعقد ہوئی، جن میں ان کی یادداشت پر مبنی کتاب "باتاں ملاقاتاں"، پنجابی ناول "میں بھناں دلی دے کنگڑے" اور دو سفرنامے شامل تھے۔Dec 06, 2024 11:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کی تاریخ، ادب، اور ثقافت کا سنگم : عالمی اردو کانفرنس دسمبر میں منعقد ہوگیکراچی کی تاریخ، ادب، اور ثقافت کا سنگم : عالمی اردو کانفرنس دسمبر میں منعقد ہوگیکانفرنس میں عابدہ پروین، ندیم بیگ، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، بشریٰ انصاری سمیت کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی
مزید پڑھ »

کراچی کے بازاروں میں برقعہ پہن کر جانیکے باوجود لوگ کیسے پہچانتے ہیں؟ ماہرہ کا انکشافکراچی کے بازاروں میں برقعہ پہن کر جانیکے باوجود لوگ کیسے پہچانتے ہیں؟ ماہرہ کا انکشاف17ویں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے حوالے سے دلچسپ کہانی مداحوں کو سنائی
مزید پڑھ »

ایمریٹس ایئرلائن نے فضائی بیڑے میں A350 جہاز متعارف کرادیاایمریٹس ایئرلائن نے فضائی بیڑے میں A350 جہاز متعارف کرادیاآج کا دن ایمریٹس کیلیے ایک دلچسپ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے اے 350 جہاز کی نمائش کررہے ہیں، چیئرمین
مزید پڑھ »

شاہ محمود قریشی کے گلے شکوےشاہ محمود قریشی کے گلے شکوےہم سے بھی مشاورت کر لی جائے تو ہم بھی کوئی بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائربلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائربلاول الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نااہل ہو سکتے ہیں، درخواست گزار کا مؤقف
مزید پڑھ »

روینہ ٹنڈن اپنی نئی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ نظر آئیں گیروینہ ٹنڈن اپنی نئی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ نظر آئیں گیاداکارہ 2022 میں کے جی ایف: چیپٹر 2 میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کا دل جیت چکی ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 05:31:11