اسرائیل نے حسن نصراللہ کو شہید اور لبنان میں پیجر حملے کئے، نیتن یاہو کا اعتراف

پاکستان خبریں خبریں

اسرائیل نے حسن نصراللہ کو شہید اور لبنان میں پیجر حملے کئے، نیتن یاہو کا اعتراف
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

بینجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو بتایا کہ یہ حملے چند عہدیداروں کی مخالفت کے باوجود کیے گئے

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے اور رواں برس ستمبر میں لبنان میں ہونے والے پیجر حملے اسرائیل نے کیے تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ حزب اللہ پر پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ پیجر اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے کی کارروائی محکمہ دفاع کے سینئر عہدیداروں کی مخالفت کے باوجود کی گئی اور اس کے ذمہ دار سیاسی بساط میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی فوج اور انٹیلی جینس کے سربراہ کے ساتھ ساتھ حال ہی میں برطرف کیے گئے وزیردفاع یوو گیلنٹ پر زیادہ تنقید نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 16 ستمبر کو لبنان میں حزب اللہ کے زیر استمعال پیجر اور واکی ٹاکی کے دھماکوں یا بعد میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری کھل کر تسلیم نہیں کی تھی۔حزب اللہ نے 28 ستمبر کو تصدیق کی تھی کہ ایک روز قبل ہونے والے حملے میں حسن نصراللہ شہید ہوگئے ہیں اور اس کے ایک روز بعد ان کا جسد خاکی بھی تباہ شدہ عمارت کے ملبے نکال لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری کے باوجود حسن نصر اللہ کے جسد خاکی پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں تھا جس سے لگتا ہے کہ ان کی شہادت دھماکے کی شدت سے ہوئی تھی۔Nov 09, 2024 12:24 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں اور پوتے سمیت شہیدلبنان؛ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں اور پوتے سمیت شہیداسرائیلی طیارے نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے آبائی علاقے پر بمباری کی
مزید پڑھ »

غزہ جنگ کے راز لیک؛ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان سمیت متعدد گرفتارغزہ جنگ کے راز لیک؛ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان سمیت متعدد گرفتاراسرائیلی اپوزیشن نے اسکینڈل کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا
مزید پڑھ »

اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیااسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیااسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا
مزید پڑھ »

ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، اسرائیل کن اہداف کو نشانہ بنائے گا؟ اسرائیلی میڈیا تفصیل سامنے لے آیاایران پر حملے کا منصوبہ تیار، اسرائیل کن اہداف کو نشانہ بنائے گا؟ اسرائیلی میڈیا تفصیل سامنے لے آیانیتن یاہو اور وزیر دفاع کورواں ماہ کے آغاز میں ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا گیا ہے
مزید پڑھ »

حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیل نے اعتراف کرلیاحزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیل نے اعتراف کرلیااسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا
مزید پڑھ »

حزب اللہ نے اپنے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیاحزب اللہ نے اپنے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیااسرائیل نے پہلے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور پھر ان کے ممکنہ جانشین کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:48:12