غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے کہا نیتن یاہو نے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، اس لیے فوری طور پر مستعفی ہوں اور عہدہ چھوڑ دیں۔
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، تل ابیب میں وزیر اعظم کے گھر کے باہر ایک بار پھر مظاہرین نے زبردست احتجاج کیا۔
دوسری طرف پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مظاہرین نے پولیس رکاوٹوں کو توڑا اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا، ہفتے کو اس سلسلے میں دو الگ ریلیاں نکالی گئی تھیں جن میں ہزاروں اسرائیلی شریک تھے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ نے اسرائیل کے اندر سیاسی تقسیم کا عمل روک دیا ہے، جس کا آغاز 2023 میں اس وقت ہوا جب نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے، اور اس کے خلاف ملک بھر میں طوفانی مظاہرے شروع ہوئے، بہت سے لوگوں کو خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ اسرائیلی معاشرہ دو حصوں میں بٹ جائے گا۔ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حکومت کے خلاف نئے مظاہرے ہونے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر پانچ ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا جا رہا ہے، لندن اور مانچسٹر میں ایک اور بڑا مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روک کر مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ پیرس میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلی، خواتین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا کر اسرائیل کے خلاف نعرے...
دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، نصیرات کیمپ پر بمباری میں 13 خواتین اور بچے شہید ہو گئے، دیر البلح میں بمباری میں پانچ فلسطینی جان سے گئے، ایک طرف بمباری تو دوسری جانب بھوک سے فلسطینی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، شمالی غزہ میں بھوک سے نومولود اور خاتون جان سے گئیں، خوارک کی قلت کے باعث مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئی پی پی کی سربراہی سے بھی مستعفیاللہ کرے آئندہ چند برس میں پاکستان مستحکم ہوِ، جہانگیر ترین
مزید پڑھ »
محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہسنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے انتخاب سے ایک روز قبل صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کیا ہم بحیثیت قوم ’یوم پاکستان‘ کی اہمیت سے واقف ہیں؟قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا، قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ »
چرنوبل کے اطراف موجود کیچوں میں ’نئی سپرپاور‘ کا انکشاف1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ حادثے کے بعد سے اس کے اطراف کا علاقہ دنیا کا سب سے تابکار خطہ بن گیا ہے
مزید پڑھ »
یہ والی دال کھائیں، سو سالہ زندگی پائیںطبِ نبوی میں ایک مخصوص دال کا ذکر ملتا ہے جس کا سفوف انسان کے ناخن سے لے کر سر کے بال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور بولنگ سے روکے جانے کو اظہر علی نے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »