فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل نگرانی کی ہدایت کی تھی اور ان دونوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ایف بی آر نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیے ہیں جبکہ تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی
ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کسٹمز کلیئرنس کا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔ اس سسٹم کو کسٹمز کلیئرنس کے میدان میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے تقریباً دو ہفتے قبل اس سسٹم کا افتتاح کیا تھا
PHYSICS CUSTOMS FEDERAL BOARD OF REVENUE FBR KSM
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطلتین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
مزید پڑھ »
گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکے نے جہاز کا دروازہ کھول دیامسافر کی چھلانگ لگانے کی کوشش کو ایک ایف بی آئی اہلکار نے ناکام بنایا
مزید پڑھ »
جاگیرداری پابندیاں نرم کرنے سے انکارقومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ایف بی آر کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے جائیداد کی خریداری پر عائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے اساتذہ اور ریسرچرز سے 100 فیصد انکم ٹیکس مانگ لیاایف بی آر نے 2 سال کی طویل خاموشی کے بعد ٹیچرز اور ریسرچرز کو انکم ٹیکس نوٹس بھیجنا شروع کر دیے ہیں
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت تجاویز طلب کرلیںایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت دیگر اہم اقدامات کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں۔
مزید پڑھ »
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیاینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید پڑھ »