اسلام آباد چڑیا گھر کے 513 نایاب جانور اور پرندے غائب ہونے کا انکشاف -
اسلام آباد: جولائی 2019 کی رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کے اندر جانوروں و پرندوں کی مجموعی تعداد 917 تھی تاہم گزشتہ ماہ جولائی میں چڑیا گھر کا انتظام میٹروپولیٹن کارپوریشن سے واپس لے کر جب وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کوسونپا تو اس وقت جانوروں کی تعداد 404 ظاہر کی گئی جبکہ بقایا513 جانور حیران کن طور پر غائب ہوگئے۔
۔ذرائع کے مطابق منتقلی کے دوران ہرن، چنکارا، بارہ سنگھا، نیل گائے اور نایاب نسل کے پرندے کم نکلے۔ خدشہ ہے کہ غفلت کی وجہ سے جانور اور پرندے یا تو مر گئے ہیں یا چوری کیے جاچکے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے بعد مرغزار چڑیا گھر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔واضح رہے کہ مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی اور دیگر جانوروں کو 30 دن کے اندر محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھاکہ کاون ہاتھی کو ملک کے اندر یا بیرون ملک جہاں بھی ممکن ہو پناہ گاہ میں منتقل کیا جائے۔اسلام آباد کا چڑیا گھر بنیادی ضروریات اور سہولیات نہیں رکھتا ہے۔عدالتی حکم پر عملدرآمد...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد کے چڑیا گھر سے نایاب نسل کے جانور اور پرندے غائب ہونے کا انکشافمرغزار چڑیا گھر سے جانوروں اور پرندوں کی لاہور منتقلی کے لیے جاری کی جانے والی وائلڈ لائف مینجمنٹ کی اہم دستاویزات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔
مزید پڑھ »
کراچی کا ریونیو اسلام آباد استعمال کرے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: پیپلز پارٹیکراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی کا ریونیو اسلام آباد استعمال کر سکے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، کیونکہ کراچی سندھ کا حصہ ہے، ہمیشہ رہے گا۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد،پنڈی میں کل سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گیتاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کے دلدادہ افراد کیلئے جڑواں شہروں کے درمیان ڈبل ڈیکر بس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا مرحلہ آپہنچا
مزید پڑھ »
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس چلے گیاسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کےلیے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا، نئی ٹوریسٹ ڈبل ڈیکر بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں تعمیرات کیلئے انوائرمنٹل ایجنسی کی منظوری لازمی قراراسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری لازمی قرار دے دی۔
مزید پڑھ »
کراچی: حاملہ شیرنی چڑیا گھر منتقلی کے دوران ہلاککراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں کمپاؤنڈ میں رکھی حاملہ شیرنی چڑیا گھر منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »