اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک جعلی ایف آئی اے افسر بن کر شہری کے اغواء اور ڈکیتی کے سنگین جرائم میں ملوث ارباز عباسی کی ضمانت مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلے میں یہ کہا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھ جرائم کی کافی اشیاء موجود ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ایف آئی اے افسر بن کر اسلحے کے زور پر شہری کے اغواء اور ڈکیتی کے شریک ملزم ارباز عباسی کی ضمانت مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق ملزم کا کیس سے تعلق ثابت کرنے کیلئے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اسلحہ سمیت ضماد خان کے دفتر میں داخل ہوئے اور ہتھکڑی لگائی۔ ملزمان نے شہری کو اغواء کیا اور 130 لیپ ٹاپ اور سامان ساتھ لے گئے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے
کے مطابق ملزمان نے 4 لاکھ روپے چھین لیے اور مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم کو بدنیتی سے مقدمہ میں بعد میں نامزد کیا گیا۔ وکیل کے مطابق ملزم کی شناخت پریڈ بھی قانون کے مطابق نہیں کی گئی۔ تحریری فیصلے کے مطابق ریکارڈ کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹریس کیا گیا اور شناخت پریڈ بھی کی گئی۔ ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کی وردی بھی برآمد کی گئی۔ ڈکیتی کے جرم کی سزا عمر قید ہے۔ ملزم کے وکیل مزید انکوائری کا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ ضمانت کی درخواست میرٹ کے بغیر ہے اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔ ٹرائل کورٹ فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کیس کا فیصلہ کرے
قانून ڈکیتی اغواء ضمانت قصور جرائم عدالत
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کیخلاف درخواست؛ ملزم کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کرسکتی ہے، عدالتاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں بینک منیجر کو ضمانت دیاسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کو ضمانت دی دی ہے.
مزید پڑھ »
ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ترجمان ایف آئی اے
مزید پڑھ »
عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیںوزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے اور نیب نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں
مزید پڑھ »
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتارملزمان نے بیرون ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »