ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ نہیں ہو سکے گی: اعلامیہ
۔ فوٹو فائلپنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم قومی اہمیت کے تعمیراتی منصوبے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی جبکہ رات 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانے لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مارکیٹس شام 8 بجے کے بند ہوں گی تاہم فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، طبی سہولیات اور ویکسی نیشن سینٹرز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، آٹا چکیاں، ڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
حکومت پنجاب کے مطابق اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، کلیکشن پوائنٹس پابندی سے مستثنا ہوں گے، آخری رسومات، نماز جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات، یوٹیلیٹی کمپنیاں، واسا، میونسپلٹی، این ٹی ڈی سی، ڈسکوز اور ایس این جی پی ایل پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائددکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے: اعلامیہ
مزید پڑھ »
اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے: لاہور میں تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں اسموگ پر طنزیہ تبصرہشدید دُھند اور اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے
مزید پڑھ »
لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتےکیلئے پرائمری تک کے طلبا کی چھٹی کا اعلاناسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اعلان
مزید پڑھ »
لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے عائد پابندیوں میں 24 نومبر تک توسیعتمام مارکیٹس رات 8 بجے بند، تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی
مزید پڑھ »
اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرارپنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث اسکول بند کرنا ضروری ہیں: عبداللہ فاضل نمائندہ یونیسیف
مزید پڑھ »