پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے، محکمہ ماحولیات
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کی گئی اور تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی جس کا محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ اسموگ وار روم اور ای پی اے نے اوقات کار کے نئے شیڈول پر عمل درآمد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔Nov 16, 2024 09:22 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فضائی آلودگی میں بھارتی شہر دہلی سرفہرست، لاہور کا دوسرا نمبرمشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں اسموگ انڈیکس میں کمی آگئی
مزید پڑھ »
اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلانلاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، ریسٹورینٹس کو شام 4 بجے تک کا وقت دیا ہے: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
اسموگ: پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاریپنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا: نوٹیفکیشن جاری
مزید پڑھ »
پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مزید پابندیاں عائدپابندیوں کا اطلاق 16 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے، نوٹیفکیشن
مزید پڑھ »
لاہور اسموگ، 17 نومبر تک تجارتی مراکز بند، تمام تقریبات پر پابندیلاہور بھر کی دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، نوٹی فکیشن
مزید پڑھ »
مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب، کلاؤڈ سیڈنگ سے جہلم اورگوجرخان میں بارشکلاؤڈ سیڈنگ کے اثرات لاہورپربھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا امکان ہے اور مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی: ماہرین
مزید پڑھ »