لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، ریسٹورینٹس کو شام 4 بجے تک کا وقت دیا ہے: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہوں، لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، دونوں شہروں میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، محکموں کو ادویات وافر کرنے کی ہدایت کی جب کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے مختلف محکمے اسموگ کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ آنے والے بھٹے مسمار کیے جارہے ہیں تاہم اسموگ پر قابو پانا ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے، اس پر قابو پانے کیلئے تین 3 ماہ کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذنوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں 4 نومبر سے سرکاری ونجی دفاتر ورک فرام ہوم کے انتطامات یقینی بنائیں گے
مزید پڑھ »
لاہور کے اسموگ زدہ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذاوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی
مزید پڑھ »
وسطی اور جنوبی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں، حکومتی اقدامات ناکامملتان اور اس کے گردونواح میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
مزید پڑھ »
اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے: لاہور میں تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
اسموگ: لاہور میں ایک ہفتے کے لیے اسکولز کی چھٹی کا اعلانپچاس فیصد افراد ورک فرام ہوم کریں، مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آگیاآلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں
مزید پڑھ »