حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن کی اجازت دی جائے، لاہور ہائی کورٹ
پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے تیار کردہ پالیسی لاہور ہائی کورٹ کے سامنے پیش کردی، ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ کریں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں بتایا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے، پہلی بار بجٹ بھی مختص کیا ہے، آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس حکومت نے سابق حکومتوں سے زیادہ اچھے کام کیے ہیں، پالیسی اچھی ہے باقی اضلاح میں بھی عمل درآمد کروائیں، کاشتکاروں میں سپر سیڈر تقسیم کرنا حکومت کا اچھا قدم ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں دکانیں شام پانچ بجے بند ہوتی ہیں لیکن یہاں رواج ہے کہ صبح نکلتے ہیں اور رات تک گھومتے ہیں۔ عدالت نے باور کرایا کہ حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ یہ پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے ، شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن ہوگا۔Nov 11, 2024 11:32 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طالبان کی میڈیا پابندیاں؛ ٹی وی چینلز نے بغیر تصویر کی صرف آڈیو نشریات چلا دیںطالبان نے میڈیا پر جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی
مزید پڑھ »
کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئیکرکٹ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی
مزید پڑھ »
شادی بیاہ کی تقریبات کو سادہ بنایے!پنجاب میں لاہور کی حد تک شادیوں پر سنگل ڈش کا رواج ہے۔
مزید پڑھ »
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائددکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے: اعلامیہ
مزید پڑھ »
پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کردی، وزارت خارجہپاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کردی، وزارت خارجہ
مزید پڑھ »
کراچی میں آج درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈمحکمہ موسمیات نے گرمی کی حالیہ لہرمزید 3 روزبرقرار رہنے کی پیش گوئی کردی
مزید پڑھ »