رات آٹھ بجے مارکیٹس بند کرنے کا آرڈر پورے سال کے لیے کر دینا چاہیے، جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
اسموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اسموگ کم ہونے کا سارا کریڈٹ موسم کی تبدیلی کو دیا جا رہا ہے لیکن حکومت اور تمام وہ ادارے جو اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ان کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ جو لوگ فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، محنت کر رہے ہیں ان سمیت سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔ اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی دوسری دفعہ سیف سٹی میں پکڑی جائے تو جرمانہ ڈبل کر دیا گیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ زبردست ہے آپ نے ٹریبونل کی پروا نہیں کرنی، آپ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں کیونکہ یہ اس عدالت کی ہدایت ہے، فصلوں کی باقیات جس ضلع میں ہو وہاں کے ڈی سی کو ٹرانسفر کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ باقیات جلانے والوں کو فوری گرفتار کر رہے ہیں، کسی کو کوئی رعایت نہیں دے رہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسکول بسوں پر لازمی فوکس کریں اور یکم جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیں، اسکولوں کو سیل کر دوں گا جو اس پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ اسموگ کنٹرول کرنے پر کام صرف لاہور اور ملتان نہیں بلکہ پورے پنجاب میں کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ آپ کی ہدایت کے بعد کافی کام ہوا، میں عدالت کے سامنے دو رپورٹس رکھ رہا ہوں، میں اپنی ٹیم اور فیلڈ میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں، دھواں دینے والی گاڑیوں کو سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے اقدامات، ماسک پہننا لازمی قرارخراب انجن اور سیاہ دھواں چھوڑنے والی تقریباً 2,500 گاڑیوں کو بند ، 469 فیکٹریوں کو سیل اور بھٹوں کو مسمار کیا گیا
مزید پڑھ »
عوام مہنگائی کی وجہ سے مشکل صورت حال میں ہے، گورنر پنجابگورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب، اسکولوں کی پرائیوٹائزیشن پر اعتراض اٹھادیا، سندھ حکومت کی کارکردگی کی تعریف
مزید پڑھ »
10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قراردیا جائے، لاہور ہائیکورٹاسموگ کے تدارک کے لیے کم از کم 10 سالہ پالیسی بنانا چاہیے، عدالت
مزید پڑھ »
اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا: وزیراعلیٰ پنجاباسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے: لاہور میں تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مزید پابندیاں عائدپابندیوں کا اطلاق 16 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس صرف چار بجے تک کام کریں گے، نوٹیفکیشن
مزید پڑھ »
اماراتی قونصل جنرل کی انسداد منشیات اقدامات پر حکومت سندھ کی تعریفشرجیل میمن کی بخیت عتیق الرومیتی کو یو اے ای کا قومی دن جوش و جذبے سے منانے کی یقین دہانی
مزید پڑھ »