وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں زائد چینی کو برآمد کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اجلاس میں ملکی ضرورت سے زائد چینی کو برآمد کرنے کی شوگر انڈسٹری کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری صنعت نے 24-2023 میں چینی پیداوار اور متوقع استعمال پر اعداد و شمار پیش کیے۔
شوگر مل ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار میں تفاوت کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا مہارت سے جائزہ لیا جائے، آنے والے دنوں میں چینی کی کمی اور اس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو،
انھوں نے کہا کہ قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ملک کیلئے اہمیت کا حامل ہے، سخت نگرانی کی جائے تاکہ چینی کی قیمتوں کے ناجائز اضافے کو روکا جاسکے۔ وزیراعظم نے چینی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی اور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ مرتب کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’سعودیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا‘، وزیراعظم سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے مشکوروزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہ میں وفد سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا
مزید پڑھ »
’ہماری بات طے ہے بس بارات لے کر آنا باقی ہے‘’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔
مزید پڑھ »
بشام حملے پر ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا بے نقاب، حقائق منظر عام پر آگئےاس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرلز دونوں نے بشام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھ »
شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؛ تصاویر وائرلشوبز ستاروں نے اس عید پر مظلوم فلسطینیوں کی خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی
مزید پڑھ »
کینیڈا میں چار سو کلو خالص سونے اور لاکھوں ڈالر کی چوری کے کیس میں گرفتاریاں: ’منظم گروہ نے یہ سب نیٹ فلکس سیریز سٹائل میں کیا‘400 کلو سونے کی وہ چوری کے جس کے لیے چوروں نے ٹرک کا استعمال کیا، اب ایک سال کے بعد اس گروہ کا ایک فرد کیسے پولیس کے ہتھے چڑھا؟
مزید پڑھ »
مریم نواز 500 سے 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں: عظمیٰ بخاری کا دعویٰخدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب کی گفتگو
مزید پڑھ »